نگران وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات اور الیکشن کمیشن حکام نے پریس کانفرنس کی ہے
نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنا آسان فیصلہ نہیں تھا، اگر یہ فیصلہ دوبارہ بھی کرنا پڑے تو قوم کے بچوں کی خاطر ایسا کریں گے، ہمارے لیے سب سے زیادہ اہم ہمارے شہریوں کی جانیں تھیں، الیکشن حکام کی اس فیصلہ میں کوئی بھی شراکت داری نہ تھی، اس الیکشن میں کروڑوں لوگوں نے ووٹ ڈالا، کیا ہماری قوم کو ہماری سیکورٹی ایجنسیز اور اداروں پر فخر نہیں، سیکورٹی فورسز نے مل کر پرامن ترین الیکشنز کا انعقاد کروایا، 56 واقعات ہوئے جس میں 3 ملٹری، 2 لیویز اور 7 پولیس اہلکار 4 سویلینز شہید ہوئے، حکومت میں ہوتے ہوئے وہ فیصلے کرنے ہوتے ہیں جو قوم کے حق میں ہوں،دہشتگردوں کا رابطہ روکنے کے لیے موبائل فون کی بندش ضروری تھی ،
نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ پولنگ سٹاف پر حملوں کی رپورٹس بھی موجود تھیں،بیلٹ باکسز اپنی جگہ تک نہ پہنچے ہم نے کوئی رسک نہ لیا، کوئی سوچ سکتا تھا اس طرح سیکورٹی کے ساتھ الیکشن منعقد ہوجائے گا،چیف الیکشن کمشنر نے اس تمام چیلنجز کے باوجود کام کیا، تمام اداروں نے مل کر جس طرح الیکشن منعقد کروانے قابل تحسین ہے، جب موبائل بند کیے انہوں نے دستی بموں سے ہماری قوم پر حملے کیے، نتائج میں قوم کی مرضی ہے انہوں نے جس کو بھی ووٹ دیا، خیبرپختونخواہ میں لوگ جس جماعت کو ووٹ دینا چاہتے تھے انہوں نے دیئے،تمام اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے، الیکشن کمیشن اپنا کردار ادا کر رہا یے ہمارا کام سیکورٹی تھا، میں قوم کو مبارکباد دیتا ہوں ہم انتخابات 2024 کروانے میں کامیاب رہے، امید ہے جو بھی حکومت بنے گی وہ پاکستان کا سوچے گی،میرا خواب ہے کہ پاکستان ترقی یافتہ ملک بنے،
این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے
بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب
آٹھ گھنٹے گزر گئے، الیکشن کمیشن نتائج دینے میں ناکام،آصف زرداری اسلام آباد،نواز گھر چلے گئے
آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی
مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف
انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم
صوابی، این اے 20، ادینہ گاؤں میں خواتین ووٹر پر پابندی لگا دی گئی
سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا
تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت
پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست
انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر