موبائل استعمال کریں گے تو ہو گی کاروائی، ایک اور پابندی لگ گئی
تھانوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی خبروں کے بعد اب ایئر پورٹس پر بھی موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان بھر کے تمام ایئرپورٹس کے لاؤنج میں موبائل فون کے استمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹس پر موبائل فون استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ، حکام نے پابندی یقینی بنانے اور احکامات پر عملدرآمد کے لئے ایئرپورٹ کے منیجر کو پابند کیا ہے.
آئی جی موبائل فون کی بجائے بٹوہ تھانے لے جانے پر پابندی لگاتے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برہم
پولیس تشدد روکنے کی بجائے آئی جی پنجاب کا انوکھا حکم نامہ، سمارٹ فون پر لگائی پابندی
پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط
پنجاب پولیس نہ بدل سکی، پولیس حراست میں تین ماہ میں 5 ہلاکتیں، ذمہ دار کون
اب یہ میرا کیس، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاح الدین کے اہلخانہ سے گفتگو
قبل ازیں تھانوں میں موبائل فون پر پابندی کی خبریں آئیں تو سوشل میڈیا پر شہریوں نے خوب احتجاج کیا جس کے بعد آئی جی پنجاب میدان میں آئے، آئی جی پنجاب عارف نواز نے کہا ہے کہ پولیس کی کارکردگی بہتربنانےکےلیےموبائل فون کے استعمال پرپابندی لگائی، فون کےاستعمال پرپابندی ٹریفک اورڈسٹرکٹ پولیس اہلکاروں پردوران ڈیوٹی ہوگی، عوامی شکایات بڑھ گئی تھیں کہ افسران اوراہلکارفون پرلگےرہتےہیں، اگرپولیس اہلکاراورافسران فون سنیں گےتوڈیوٹی نہیں کرپائیں گے .
شناختی کارڈز،موبائل سم اوربینک اکاونٹ کیلیے بائیو میٹرک کی شرط ختم
موبائل فون سے کام متاثر ہوتا ہے، ترجمان پنجاب پولیس کی نئی منطق