مودی ، اجیت دیول اور امت شاہ کی تکون بھارت کو تباہ کر دے گی . ماہرین
باغی ٹی وی : بھارت کا چہرہ اب دنیا کی سب بڑی جمہوریت کی بجائے ہندوتوا کے شدت پسند نارنجی رنگ میں رنگا جا چکا ہے . بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے بھارت کے اندر رہنے والی دیگر اقلیتوں کے ساتھ ایسا سلوک روا رکھا ہے .دنیا بھر میں دھوکہ دہی اور فریب سے اب تک تو یہ بھارت کا یہ مکروہ چہرہ چھپا رہا لیکن مودی اور آرایس ایس کے مکروہ چہرے کو پاکستان کی موجودہ حکومت نے بے نقاب کیا جس کے بعد دنیا کے سامنے اب اس کا اصلی چہرہ سامنے آگیا ہے .
بھارت پر اس وقت مودی ، اجیت دیول اور امت شاہ کی مثلث نے بھارت میں جو ہندوتوا کی آگ لگائی ہے . اس نے بھارت کو تباہی کے دھانے پر جلد لا کھڑا کرنا ہے اور بھارت اپ اپنے بکھرنے ٹوٹنے کی طرف جا رہا ہے .
کشمیر میں کشمیریوں کی بھارت کے خلاف جدوجہد بھارت سکار کے لیے تباہی کی وجہ تھی ہی . اب بھارت کے اندر مسلمانوں کے ساتھ شہریت کا قانون نافذ کرنے اور گاؤ رکشک کے نام پر جو ظلم جاری ہے اس نے وہاں کے مسلمانوں کو بھی کھڑا ہونے پر مجبور کردیا ہے.
اسی طرح سکھوں کے ساتھ جو معاملہ چل رہا ہے وہ بھی دلی سرکار کےلیے انتہائی تشویشناک ہے بھارت کو ان تینوں مودی ، امت ، اجیت دیول نے اندر سے کھوکھلا کر رکھا ہے .
ماہرین اب یہ کہہ رہے ہیں کہ مودی سرکار میں بھارت جس سمت جا رہا ہے اب بھارت کو تباہی دور نہیں ہے .