وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان خوشگوارماحول میں ملاقات، اہم معاملات پر گفتگو

0
36

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان خوشگوارماحول میں ملاقات، اہم معاملات پر گفتگو،اطلاعات کے مطابق آ ج کچھ دیر پہلے وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس اہم ملاقات میں پاکستان کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے۔ قومی قیادت کے درمیان ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

blob:https://web.facebook.com/37680946-649d-4a8d-a42d-0e9e27de654f

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال 24 دسمبر کو آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان ملاقات میں قوم کے ساتھ مل کر مادر وطن کے بھرپور دفاع کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔

قومی قائدین کے درمیان ملاقات میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال سمیت علاقائی اور خطہ کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انسانیت سوز مظالم پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جارجیت پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔

Leave a reply