چین نمبر ایک بن گیا امریکا پیچھے ، بھارتی آرمی چیف کی پینٹ گیلی، بھارت اور چین پھر لڑ پڑے ، مبشر لقمان کی تازہ ویڈیو

0
43

چین نمبر ایک بن گیا امریکا پیچھے ، بھارتی آرمی چیف کی پینٹ گیلی، بھارت اور چین پھر لڑ پڑے ، مبشر لقمان کی تازہ ویڈیو

باغی ٹی وی رپورٹ : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنی یو ٹیوب ویڈیو میں کہا ہے کہ ، اس وقت باہر اور اندر کی دو خبریں بہت اہم ہیں . سب سے پہلے تو یہ جان لینا چاہیے کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ پی ڈی ایم نے اپنا اثر کھو دیا ہے وہ غلطی پر ہیں پی ڈی ایم نے اپنا وہ کام شروع کردیا ہے جو حکومت کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے .

پی ڈی ایم اب ان ہاؤس تبدیلی کے لیے متحرک ہے اس کے لیے ان کو ق لیگ حمایت بھی حاصل ہے اور ایک بہت ہی متحرک ٹیکنو کریٹ بھی بہت سرگرم ہیں . وہ چاہتے ہیں کہ باقی جماعتیں حمایت کریں ، پی پی پی اس کو نامی نیٹ کرے تو ٹیکنو کریٹ کی حکومت آجائے گی. ق لیگ اس سارے معاملے میں سب سے رابطے میں ہے اور وہ اپنے نامز امید وار کو سامنے لائے گی اس کے سلسلے میں کل تک واضح ہو جائے گا.

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ چین کے متعلق یہ گمان کیا جا رہا تھا کہ وہ 2028 میں‌کامیابی حاصل کرے گا لیکن ٹرمپ کی گیم الٹنے پر چین اب آگے آچکا ہے اور امریکا اس وقت دوسرے نمبر پر ہے . بھارت کو چین نے سکم کے محاذ پر بہت مار ماری ہے خبریں بہت گرم ہیں جن کے مطابق بھارت کو کئی فوجیوں کے نقصان کا سامنا ہے .

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کے بارے میں بہت بری خبریں آ رہی ہیں. کہ شاید ان کو کرونا ہوگیا ہے لیکن ان کے ترجمان نے اس کی تردی کی ہے اور کہا ہے کہ وہ خیر و عافیت سے ہیں اور صحت مند ہیں.
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بھارتی انیکر رنب گوسوامی پر مزید ذلت امیز اطلاعات ہیں کہ بھارتی اینکر نے اپنے چینل کو ریٹنگ بڑھانے کے لیے ان کو دو دفعہ رشوت دی .

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین کے شمالی علاقے میں 14 روز بعد سونے کی کان میں پھنسے مزدروں میں سے ایک کو زندہ نکال کر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

چینی صوبے شینگ ڈونگ کی سونے کی کان میں پھنسے مزدوروں میں سے ایک کو زندہ نکال لیا گیا ۔ مزدور کی حالت تشوش ناک ہے، اسے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔دس جنوری کو کان میں دھماکے سے 22 کان کن پھنس گئے تھے، گیارہ سے رابطہ نہیں ہو رہا۔ دس زندہ مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، امدادی کارکن انہیں ادویات اور خوراک کی سپلائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حادثے کے کئی دن تک زندگی کے آثار نہ ملے لیکن اتوار کو پھنسے ہوئے کان کن ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے اندر پھیکی گئی دھاتی تار پر ایک نوٹ لگا کر واپس بھیجنے میں کامیاب ہوگئے۔ریسکیو اہلکار وہاں فون لائن ڈالنے میں کامیاب ہو گئے جس سے پتہ چلا کہ 11 540 میٹر کی گہرائی میں ہیں جب کہ مزید سو میٹر اور کی گہرائی میں تنہا ہے

بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروانے نے خود کے ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کا اعتراف کرلیا۔

ان کا مزید کہناتھا کہ بھارت کی تینوں افواج کے مشترکہ تھنک ٹینک یو ایس آئی کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ بھارت کے 13 لاکھ فوجیوں میں سے آدھے فوجی سخت ترین ذہنی تناؤ کا شکار ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2008 سے 2020 کے دوران بھارتی فوج کے 1900 سے زائد فوجی اپنی زندگی کا خاتمہ کرچکے ہیں۔اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروانے نے خود کے ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران جنرل ایم ایم نروانے نے اعتراف کیا کہ میں بھی دباؤ کا شکار ہوں تاہم بعد میں بھارتی آرمی چیف نے خفت چھپانے کیلئے کہا کہ اسٹریس برا نہیں ہوتا، اسٹریس ہونے سے اچھا کام بھی ہوتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ذہنی دباؤ سے نمٹنے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں.

اسی طرح سکم میں بھارتی افواج کو بہت مار پر رہی ہے . جس میں بھارتی میڈیا کے مطابق 20 چینی اور دو بھارتی فوجی زخمی ہوئے ہیں یہ واقعہ بیس جنوری کو ہوا ہے جسے اب بتایا جارہا ہے . یہ جھڑپ سکم کے نکو لا کے مقام پر آیا جو کہ بھارت کی چکن نیک کہلائے جانے والے علاقے کے بہت قریب ہے . لداخ کے قریب دونوں فوجوں‌نے تقریبا پچاس ہزار فوجی تعینات کر رکھے ہیں جہاں درجہ حرارت منفی پچاس تک بھی چلا جاتا ہے

عالمی اطلات کے مطابق امریکا کی فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ میں چین نے امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے . اور غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے کی جانے والی انوسٹمنٹ گذشتہ سال آدھے سے بھی کم ہے . اس وجہ سے امریکا نمبر ون کی دوڑ سے ہاتھ دھونا پڑ گیا ہے . جبکہ چینی کمپنی کی انویسٹمنٹ میں چار فیصد اضافہ ہوا ہے .

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ چین نے تائیوان کا کی حدود کی خلاف ورزی کی اس طرح بارہ چینی جنگی جہازوں نے تائیوان کی فضاؤں میں گھس آئے . امریکا نے اس کو وارنگ بھی دی لیکن چین نے اس وارننگ کی کوئی پرواہ نہ کی . چین نے اپنی مشقین جاری رکھتے ہوئے تائیوان کی یہ خلاف ورزی اس لیے کی کہ جو بائیڈن کی حکومت کو چیک کرے کہ وہ تائیوان کی حمایت میں کس قدر جاتا ہے جبکہ چین ون چائنا کے تحت تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے اور تائیوں خود آزاد ریاست سمجھتا ہے .

Leave a reply