بھارت نے دریائے چناب پر متنازع آبی منصوبہ ہوصورت مکمل کرنے کا اعلان کردیا

0
45

اسلام آباد :بھارت نے دریائے چناب پر متنازع آبی منصوبہ ہوصورت مکمل کرنے کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق بھارت نے دریائے چناب پر متنازع آبی منصوبے پر تعمیراتی کام جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان کی جانب سے اٹھایا گیا اعتراض مسترد کرتے ہوئے دریائے چناب پر متنازعہ آبی منصوبے پر تعمیر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بھارت کے اس اقدام کو انڈس واٹر کمشنر نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

بھارت کی جانب سے تعمیرات جاری رکھنے کے فیصلے کے بعد پاکستان نے ثالثی عدالت کی تشکیل کے لیےعالمی بینک سے رجوع کرلیا ہے۔

اس حوالے سے انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے کہا اٹارنی جنرل کی قیادت میں ٹیم ورلڈ بینک سے رابطے میں ہے، منصوبوں کی تعمیر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں پکل دل، رتلے اورلوئر کلنائی پن منصوبوں پر کام کررہا ہے۔

انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے کہا نے بتایا کہ بھارت ان منصوبوں کے ذریعے دریائے چناب میں پانی کم یا زیادہ کرسکتا ہے، اس وقت دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ صرف 8 ہزار کیوسک ہے

Leave a reply