مودی کے خلاف آج کریں گے 25 کروڑ بھارتی شہری احتجاج، تاریخ میں پہلی بار ہو گا "بھارت بند”

مودی کے خلاف آج کریں گے 25 کروڑ بھارتی شہری احتجاج، تاریخ میں پہلی بار ہو گا "بھارت بند”

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کے مبینہ ملک مخالف اورعوام مخالف معاشی پالیسیوں کےخلاف بھارت کی مرکزی مزدورتنظیموں نے سال کے پہلے مہینے میں ہی’بھارت بند‘ کی اپیل کی ہے جس کی وجہ سے مودی سرکار شدید پریشانی کا شکار ہے،توقع کی جا رہی ہے کہ بھارت بند پروگرام میں 25 کروڑ لوگ شرکت کریں گے اور مودی سرکار کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروائیں گے

بھارت کی مزدور تنظیم سینٹرفارانڈین ٹریڈ یونین(سیٹو) کا کہنا ہے کہ سرکاری کمپنیوں اوربینکوں کے نجکاری روکنے، کم ازکم مزدوری میں اضافہ کرنے، سوشل سیکورٹی مہیا کرانے اورلبرلائزیشن سے متعلق معاشی پالیسیوں پربھارتی حکومت کے ساتھ بات چیت ناکام ہونے پر آج 8 جنوری کو بھارت بھر میں ہڑتال ’بھارت بند‘ کی اپیل کی گئی ہے۔

جن تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے ان میں انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس، آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس، ہند مزدور سبھا، سینٹر فارانڈین ٹریڈ یونینس، آل انڈیا یونائٹیڈ ٹریڈ یونین سینٹر، ٹریڈ یونین کوآرڈی نیشن سینٹر، سیلف ایمپلائڈس ویمنس ایسوسی ایشن، آل انڈیا سینٹرل کونسل آف ٹریڈ یونینس، لیبر پروگریسیوفیڈریشن اوریونائٹیڈ ٹریڈ یونین شامل ہیں.

بھارت کی مزدورتنظیموں کا کہنا ہے کہ’’بھارت بند‘ احتجاج کے دوران بھارت کے ہرصنعتی شعبوں میں دھرنا دیئے جائیں اورمظاہرے کئےجائیں گے۔ بھارت میں آج اسکول، کالج اوردیگرتعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ پبلک بینکوں میں بھی کام نہیں ہو گا اور ہڑتال ہو گی.

قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

مزدور تنظیموں کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بند احتجاج میں مختلف صنعتی شعبوں اورسماج کے مختلف طبقوں کےتقریباً 25 کروڑ لوگ حصہ لیں گے۔ مودی سرکار ہماری بات نہیں مان رہی اسلئے ہم سڑکوں پر آ رہے ہیں، گزشتہ ہفتہ تک ہونے والی میٹنگوں میں کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آسکے۔

انڈین بینک ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ آج بھارت بند پروگرام کےدوران 6 بینک یونین ہڑتال میں شامل ہوں گی۔ بھارت بند احتجاج میں بینکنگ، صنعتوں کےعلاوہ آمدورفت اورخدمات شعبوں کے مزدوربھی شامل ہوں گے۔ ٹرانسپورٹ تنظیموں، اوبراورآٹو رکشا کی تنظیمیں بھی ہڑتال میں حصہ لیں گی. ۔

گزشتہ ماہ کی 11 تاریخ کو منظور کیے گئے کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم

واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

Comments are closed.