مودی کی آمد سے قبل مقبوضہ کشمیر میں دھماکے کی اطلاع

0
82
pmmodi

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آج مقبوضہ وادی کا دورہ کر رہے ہیں،نریندر مودی کی آمد سے قبل مقبوضہ جموں میں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔

باغی ٹی وی : کشمیر میڈیا سروس ( کے ایم ایس) کے مطابق دھماکہ ضلع جموں کے علاقے للیانہ میں بھارتی وزیر اعظم کی ریلی کے مقام سے 12 کلو میٹر دورہوا ہے ، بھارت پولیس کی جانب سے دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم پولیس نے بتایاکہ یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں لگتا ہے۔

مودی کے دورہ کشمیر سے قبل عسکریت پسندوں کے حملے

خیال رہے کہ نریندر مودی آج مقبوضہ وادی کا دورہ کر رہے ہیں جس کے خلاف مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے عوام احتجاج کر رہے ہیں جبکہ مقبوضہ وادی میں جگہ جگہ بینر آویزاں کئے گئے ہیں جن پر نریندر مودی کو انسانیت اور کشمیریوں کا قاتل قرار دیا گیا ہے ۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ سری نگر کے موقع پر کنٹرول لائن کے دونوں اطراف آج یوم سیاہ منایا جائے گا کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم مودی کے دورے کے موقع پر وادی میں مکمل ہڑتال ہو گی، ہڑتال کی کال کُل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔

حریت کانفرنس نے جاری بیان میں کہا کہ کشمیری مقبوضہ وادی پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں جبکہ نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر بھارتی جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی ہوں گے۔

ریاست کے دونوں اطراف آج کشمیری یوم سیاہ منائیں گے،وزیر اعظم آزاد کشمیر

مشال ملک نے کہا کہ کشمیری اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، بھارت نے کشمیر میں ظلم و ستم کی تمام حدود پار کر دی ہیں۔کشمیری تحریک آزادی کو کامیاب کریں گے، آزادی یا موت،کشمیری کبھی سرنڈر نہیں کریں گے کشمیر کی آزادی تک جدو جہد جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ویڈیو پیغام میں کہاکہ اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے تمام شہروں میں بھارت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا بھارتی قیادت نے پورے خطے کا امن داؤ پر لگایا ہوا ہے ہم پاکستانی ہیں،پاکستان ہمارا ہے، بھارتی سٹیبلشمنٹ اورلیڈرشپ کوہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔ مودی پیکیج کے اعلان سے کشمیریوں کو ٹریپ کرنے کی کوشش کرے گا ۔

Leave a reply