مودی اور امیت شاہ کو قتل کی دھمکی

مودی اور امیت شاہ کو قتل کی دھمکی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں کرناٹک کے ایک شخص کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

سیکورٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق جس شخص کو گرفتار کیا گیا وہ واٹس ایپ گروپ میں مودی اور امیت شاہ کو قتل کرنے کے پیغامات دے رہا تھا، واٹس ایپ گروپ سے اس کے پیغامات وائرل ہوئے تو سیکورٹی اداروں میں کھلبلی مچ گئی،

پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے. پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کی جو آڈیو واٹس ایپ گروپوں میں وائرل ہوئی اس میں وہ کہہ رہا تھا کہ متنازعہ شہریت بل سے اگر مسلمانوں کو نقصان پہنچا تو وہ وزیراعظم مودی اور امیت شاہ کا قتل کردے گا۔

پولیس کے مطابق مودی کو قتل کی دھمکی کے بعد نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے.

گزشتہ ماہ کی 11 تاریخ کو منظور کیے گئے کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم

واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

Comments are closed.