مودی ڈر گیا ،کہاں کا دورہ کیا دوسری بار ملتوی؟

0
33

مودی ڈر گیا ،کہاں کا دورہ کیا ملتوی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم مخالف متنازع قانون پر احتجاج کے پیش نظر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آسام کا دورہ ملتوی کردیا۔ مودی کو جمعے کو آسام (گواہاٹی)میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کا افتتاح کرنا تھا

۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ آسام کے موقع پر آل آسام اسٹوڈنٹس یونین نے شدید احتجاج کا پروگرام بنایا تھا تاہم حکومتی پارٹی(بی جے پی) کے سینئر رہنماوں کے مشورے اور بعد ازاں انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر مودی نے دورہ ملتوی کردیا۔

معروف گلوکار زوبین گارگ نے کہا کہ مودی کے آسام پہنچنے پر ہم ایئرپورٹ سے ہی احتجاج کرنا شروع کردیں گے، ہمارا احتجاج دیکھ کر مودی کو پتا چلے گا کہ ہم متنازع شہریت بل کے کتنے خلاف ہیں

واضح رہے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے دوسری بار آسام کا دورہ ملتوی کیا جارہا ہے، اس سے قبل دسمبر میں گوہاٹی میں شیڈول بھارت اور جاپان سربراہی اجلاس بھی ملتوی کرنا پڑا تھا جس میں مودی نے جاپانی ہم منصب کے ہمراہ آسام جانا تھا۔

گزشتہ ماہ کی 11 تاریخ کو منظور کیے گئے کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم

واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

Leave a reply