بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ملی خود کش حملے کی دھمکی

0
47
pmmodi

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی کے بعد حفاظتی انتظامات مزید سخت کئے جا رہے ہیں

مودی نے کیرالہ کا دورہ کرنا ہے اور اس دورے کے حوالہ سے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے کیرالہ آفس کو ایک خط موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ مودی کے دو روزہ دورے کے دوران ان پر کسی بھی مقام پر خود کش حملہ کیا جائے گا، بی جے پی دفتر میں خط 17 اپریل کو پہنچا ، دفتر نے خط پولیس اور سیکورٹی حکام کے حوالے کر دیا جس کے بعد سیکورٹی حکام میں کھلبلی مچ گئی ہے اور ادارے مودی کو تحفظ فراہم کرنے کی سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں،کیرالہ میں دہشت گردی کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے اور اہم مقامات کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، خط پر جس شخص کا نام لکھا تھا اس جوزف جانی کو سیکورٹی اداروں نے حراست میں لیا ہے تا ہم اس نے ایسا کوئی بھی دھمکی آمیز خط لکھنے سے انکار کر دیا اور کہاکہ اس نے کوئی خط نہیں لکھا نہ ہی دھمکی دی، وہ ابھی تک سیکورٹی اداروں کی تحویل میں ہے

مودی 24 اپریل کو کوچی پہنچیں گے اور وہاں پر روڈ شو میں شریک ہوں گے، مودی اسکے بعد نوجوانوں سے بھی ایک جلسے میں خطاب کریں گے، مودی کی 9 چرچوں کے سربراہان سے بھی ملاقات طے ہے، مودی کوچی میں رات گزاریں گے، اگلے روز مودی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کے افتتاح کے لئے ریاست کے دارالحکومت پہنچیں گے اور پھر سنٹرل اسٹیڈیم جائیں گے جہاں وہ کچھ منصوبہ جات کا افتتاح کریں گے ،مودی اسی دن دوپہر کو ایک جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے

سیکورٹی حکام کے مطابق مودی کا دورہ دو روز کا ہے اور شیڈول کافی طویل ہے، ہم بھر پور کوشش کریں گے کہ کسی قسم کا دہشت گردی کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو، مودی کی سیکورٹی کے حوالہ سے 49 صفحات پر مبنی سفارشات تیار کی گئی ہیں تا ہم اس میں ایک بڑی غلطی یہ ہوئی کہ یہ رپورٹ لیک ہو گئی جس کے بعد اب سیکورٹی ادارے نئے سرے سے مودی کی سیکورٹی کے حوالہ سے کام کر رہے ہیں، کیرالہ پولیس کی ایک خفیہ رپورٹ میں ریاست میں دہشت گردانہ اور ملک مخالف طاقتوں کی موجودگی کا تذکرہ کیا گیا ہے

بھارت کی پلوامہ ڈرامے کی آڑ میں پاکستان کےخلاف سازش بے نقاب،بھارت نے جسکو مردہ کہا وہ پاکستان میں زندہ نکلا

پلوامہ کے بعد گیلوان میں مارے جانے والے بھارتی فوجیوں کا ذمہ دار کون؟ بھارتی صحافی نے سیاسی قیادت پر بڑا سوال اٹھا دیا

پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی بھارتی انٹیلیجنس کی رپورٹ،پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا

چین سے شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار کی ایک اور پلوامہ ڈرامہ کی کوشش ناکام

مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں کار بم دھماکا

Leave a reply