بھارتی وزیراعظم نریندر مودی فرانس کے دو روزہ دورے کے بعد متحدہ عرب امارات کے دورے پر پہنچ گئے ہیں

متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران مودی کی صدر شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات ہو گی، دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر بات چیت ہو گی، مودی کا متحدہ عرب امارات کا یہ پانچواں دورہ ہے،

دوسری جانب فرانس کے دورے کے دوران مودی کو اعلیٰ ترین اعزاز دیا گیا، پیرس میں ایلیزے پیلش کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قصر صدارت میں ہونیوالی تقریب میں مودی کو اعلیٰ ترین اعزاز دیا گیا، مودی کو جو اعزاز دیا گیا وہ فرانس کی جانب سے قومی دن کے موقع پر دیا جانیوالا اعزاز ہے جو فرانسیسی صدر نے مودی کو دیا،اس موقع پر فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم کو یہ اعزاز دیا جانا ان کے اس کردار کا اعتراف ہے جو انہوں نے فرانس اور بھارت کو جوڑنے والے اعتماد اوردوستی کے مظہر شاندار تعلقات کیلئے ادا کیا ہے

نریندر مودی نے ایلیزے پیلس میں منعقدہ سرکاری تقریب میں یہ اعزاز وصول کرنے کے بعد فرانسیسی زبان میں کی گئی اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، ”میں اپنے لیے اس گرینڈ کراس آف لیجن آف آنر کو بڑی عاجزی سے قبول کرتا ہوں

دوسری جانب بھارت میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے مودی پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ منی پور جل رہا ہے یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں بھارت کے اندرونی معاملے پر بحث ہو رہی ہے لیکن وزیر اعظم مودی خاموش ہیں اور ایک لفظ نہیں بولتے اسی دوران رافیل نے انہیں بیسٹل ڈے کا ٹکٹ دلا دیا ہے

بھارتی حکومت نے بھارتی بحریہ کے لئے فرانس سے 26 نیول رافیل لڑکا طیارے خریدے ہیں، جنہیں بحریہ کی ضرورت کے مطابق ڈیزائن کیا جائے گا، لڑاکا طیاروں کی کامیاب آزمائش کے بعد حکومت نے ان طیاروں کی خریداری کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے

بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

Shares: