مزید دیکھیں

مقبول

پنڈی بھٹیاں: ضلعی صدر پیپلز پارٹی ملک وزیر احمد اعوان کی رہنماؤں سے ملاقات اور تعزیت

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) پاکستان پیپلز پارٹی حافظ...

ڈیرہ غازی خان : میڈیسن اسکینڈل،حکومتی یوٹرن، دباؤ یا پردہ پوشی؟ اصل مجرم کون؟

ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی رپورٹ)میڈیسن اسکینڈل،حکومتی یوٹرن،...

آئی ٹی برآمدات میں 24 فیصد کا شاندار اضافہ

آئی ٹی برآمدات 24 فیصد کے شاندار اضافے...

تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں، 186 افراد لاپتا

تارکین وطن کو لے جانے والی چار کشتیاں جبوتی...

انسانی سمگلنگ کے 19 مقدمات، ملزم کا ریمانڈمنظور

انسانی اسمگلنگ کے 19 مختلف مقدمات میں ملوث ملزم...

ماڈلنگ کی آڑ میں جنسی ہراسگی، ملزم گرفتار

ماڈلنگ کی آڑ میں لڑکیوں سے گھناؤنا کام کروانیوالا ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کی اور ماڈلنگ کی آڑ میں جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا، ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت دانیال کے طور پر ہوئی، ملزم ماڈلنگ کے لئے مختلف ویب سائٹس پر اشتہار دیتا تھا ، ملزم نے خود کو ماڈلنگ ایجنسی کا مالک ظاہر کیا ہو اتھا، لڑکیاں رابطہ کرتیں تو انہیں آفس بلاتا اور پھر جنسی ہراساں کرتا،

ایف آئی اے کے مطابق ماڈلنگ کے لئے آنے والے کئی خواتین سے ملازمت کے نام پر نازیبا تصاویر اور ویڈیو ملزم نے مانگیں، کئی کی خودبنائیں اور ان تصاویر کی بنا پر ملزم نے خواتین کو بلیک میل کیا، ایف آئی اے کو شکایت ملی تو کاروائی کی گئی، ملزم کو اڈیالہ روڈ راولپنڈی سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا ہے،ملزم کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں.

دوسری جانب ٹک ٹاک پر دوستی کر کے خاتون سے مبینہ زیادتی کر نے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس حکام کے مطابق خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، متاثرہ خاتون کے مطابق ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی، میں ملنے چلی گئی، دو ملزمان نے دوستی کا فائدہ اٹھایا اور میرے ساتھ گھناؤنا کام کیا،پولیس حکام کے مطابق خاتون کا میڈیکل کروایا ہے، واقعہ تھانہ وارث خان کی حدود میں پیش آیا

https://twitter.com/RwpPolice/status/1727666336023609725

انٹرپول کی بڑی کارروائی،پنجاب پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
دوسری جانب ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی بڑی کارروائی،پنجاب پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارکر لیا گیا، ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے سیالکوٹ ائرپورٹ منتقل کیا گیا،ملزم کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا،گرفتار ملزم محمد ناصر گجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا،ملزم کے خلاف جعل سازی اور دہوکہ دہی کی دفعات کے تحت تھانہ خیالی میں مقدمہ درج تھا،ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول عمان کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے،انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔

قبل ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد کی کارروائی ،آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث 2 ملزمان گرفتارکر لیا گیا،ملزمان نے خاتون کی قابل اعتراض مواد واٹس ایپ کے ذریعے شئیر کیں۔ملزمان دھمکی آمیز پیغامات کے لئے انٹرنیشنل واٹس ایپ نمبرز کا استعمال کرتے تھے۔ملزمان کے قبضے سے 4موبائل فونز اور سمز برآمدکر لی گئیں.

اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد ڈاکوؤں کیلیے جنت بن گیا، یکے بعد دیگرے آٹھ وارداتیں

اسلام آباد،ایک رات میں 14 وارداتیں،پولیس اہلکار بنیادی سہولیات سے محروم

سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

قبل ازیں جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو سزا سنا دی گئی،جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو 4 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں،سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے ملزم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

جنسی ہراسگی یا زیادتی کی صورت میں بچہ بہت خاموش اور چڑچڑا ہو جاتا ہے۔ اپنے بچوں سے دوستی کریں ان سے کھل کر بات کریں۔ بچوں کیساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کے معاملات میں عمومًا رشتے دار،محلے دار یا اردگرد کے لوگ ملوث ہوتے ہیں۔ اگر آپکی اپنے بچے سے دوستی ہو گی تو وہ اپنے ساتھ ہونے والی ہر بات بنا کسی جھجھک کے بتا سکے گا۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan