چند مفید گھریلو ٹپس

0
58

بچوں اور بڑوں کے کپڑوں پر لگے داغ مٹانے کے لیے ایک پیالے میں تھوڑا ہائیڈروجن پر آکسائیڈ اور تھوڑی سی ٹوتھ پہسٹ آپس میں ملا لیں اور اس کو داغ پر لگا دیں اور تھوڑی دیر کپڑے کو رگڑیں داغ ختم ہو جائیں گے
کیچپ اور کولڈ ڈرنکس یا ہئیر ڈائی کے دھبوں کو چوبیس گھنٹوں کے اندر دھونے کی کوشش کریں داغ کے مقام پر سرکہ لگائیں اور واشنگ مشین میں دھونے کے لیے ڈال دیں
گوشت گلانے کے لیے استعمال کیے جانے والے پاوڈر سے داغ دھبوں کو دور کیا جاتا ہے دودھ چاکلیٹ یا خون کے دھبوں کو نکالنے کے لیے گوشت گلانے کے لیے استعمال ہونے والا پاوڈر لگا کررگڑنے سے داغ مٹ جاتے ہیں
دودھ میں تھوڑا میدہ ملا کر اس کا پیسٹ بناکر قالین پر سیاہی کے داغ کے مقام پر لگائیں اور کچھ دیر کے لیے یوں ہی چھوڑ دیں پھر برش سے داغ صاف کر لیں سیاہی کے داغ چلے جائیں گے
قالین پر لگی چیونگم کو نکالنے کے لیے برف کیوبز کا استعمال کریں چیونگم پر برف کے ٹکڑے رکھ دیں اور چاقو کی مدد سے چیونگم کو نکالنے کی کوشش کریں
کھڑکی اور دروازوں پر اکثر جالے آ جاتے ہیں انہیں نکالنے کے لئے ایک نرم چادر کا ٹکڑا لیں اس کو نیم گرم پانی میں ڈبو دیں اسے ایک ڈنڈے پر لپیٹ لیں اخنار پر تھوڑا سا نمک ڈال کر اس کو ڈنڈے پر رول کر لیں اب ڈنڈے کو چاروں طرف گھما کر جالے صاف کر لیں اس سے کافی عرصے تک جالے نہیں آئیں گے اس کے علاوہ دیمک کی جگی کیروسین ڈالنے سے دیمک نہیں آتی ہے

Leave a reply