محبت کی شادیاں, پھر مسائل عدالت کیلئے بن جاتے ہیں,چیف جسٹس

0
57
qazi faez esa

سپریم کورٹ میں دو کم سن بچیوں کی حوالگی کا کیس، عدالت نے دونوں بچیوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا،

عدالت نے حکم دیا کہ بچیوں کا باپ اتوار کے روز صبح 10 سے 5 بجے تک بچیوں سے ملاقات کرسکے گا،والد کی جانب سے عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کی کاروائی ہوگی،وکیل والد نے کہا کہ بچیاں والد کے پاس ہونی چاہیں کیونکہ ماں رات کی نوکری کرتی ہے،بچیوں کی ماں کے پاس دیکھ بھال کا وقت ہی نہیں ہوتا جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ وکیل صاحب اسلام میں حضانت کا اصول آپ نے پڑھا ہے یا نہیں، شریعت کے مطابق بچے ماں کے پاس رہتے ہیں ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں صرف داڑھی رکھنے سے بندہ مسلمان نہیں ہوتا عمل بھی ہونا چاہیے نماز،روزہ اور حج کرنا کافی نہیں انسانیت اور اخلاق بھی لازم ہیں،طلاق نہیں ہوئی والدین کی آپس کی ناراضگی بچوں کا مستقبل خراب کر دے گی،

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بچوں کے والد سے استفسار کیا کہ آپ نے پسند کی شادی کی یا ارینج میرج تھی جس پر والد تیمور نے کہا کہ میری پسند کی شادی تھی،چیف جسٹس قاضی فائز نے ریمارکس دئیے کہ خود محبت کی شادیاں کر لیتے ہیں پھر مسائل عدالت کیلئے بن جاتے ہیں،سپریم کورٹ نے والدین کی رضامندی سے کیس نمٹا دیا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جڑانوالہ آمد

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی

آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

سپریم جوڈیشل کونسل کے ہوتے ہوئے کوئی کمیشن قائم ہونا ممکن نہیں، چیف جسٹس نے واضح کر دیا 

زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری

Leave a reply