محمد حفیظ میرے بڑے بھائی ان کی دل میں بہت عزت ہے ، سرفراز احمد نے کیوں وضاحت پیش کی
باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی عزت میرے دل میں ہمیشہ رہے گی۔
چند روز قبل سینئر پلیئر محمد حفیظ اور سابق کپتان سرفراز احمد کے درمیان ٹویٹر پر محمد رضوان کے معاملے پر نمبر ون وکٹ کیپر کے معاملے پر لفظی نوک جھوک ہوئی تھی، تاہم اس پر رد عمل دیتے ہوئے سرفراز احًمد نے اپنی پوزیشن واضح کی.
سرفراز احمد نے کراچی میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ایس ایل 6 میں ٹیم کی قیادت کرنے ساتھ وکٹ کیپنگ بھی خود کروں گا اور اعظم خان متبادل وکٹ کیپر کے طور پر کھیلیں گے۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈرافٹ میں اچھا سکواڈ بنا ہے، کرس گیل کی شمولیت سے کوئٹہ گلیڈیٹر مضبوط ہوگی، ایسی ٹیم بنانا چاہتے ہیں جو ابتدا سے فائنل تک کھیلے، مجھ پر کوئی اضافی دباؤ نہیں، بطورکپتان اور کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔
پریس بریفنگ کےدوران ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ محمد رضوان سے میرا کوئی مقابلہ نہیں، رضوان اپنی ٹیم کے لیے جدوجہد کریں گے، میں اپنے سکواڈ کو کامیاب کرانے کی کوشش کروں گا۔ میچ میں 6 بیٹسمینوں کی شمولیت کو ترجیح دیں گے، اب باؤلرز بھی بیٹنگ پر توجہ دے رہے ہیں، تماشائیوں کی مخصوص تعداد کو میچ دیکھنے کی اجازت ملنا خوش آئند ہے۔
سرفراز نے محمد حفیظ سے متعلق ٹوئٹر پر ہونے والے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد حفیظ میرے بڑے ہیں، میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں، محمد حفیظ کی عزت میرے دل میں رہے گی،سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کامیابی کے لیے بلند عزائم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل 6 میں اپنی ٹیم کی قیادت کرنے ساتھ وکٹ کیپنگ بھی خود کروں گا،اعظم خان متبادل وکٹ کیپر ہوں گے۔
چیمپئن کو چیمپئن بنانا چیلنج ہے، کراچی کنکز کے کوچ نے کیا اہم دعویٰ