نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں پولیو ٹیمز پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں پولیو ٹیمز پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہوں،

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ چمن اور لکی مروت میں انسداد پولیو مہم روکنے کی کوششیں تشویشناک ہیں،انسداد پولیو کی ٹیموں اور ان کی سکیورٹی پر مامور سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کرکے ملک دشمنی کا مظاہرہ کیا گیا،ایک سال میں خیبر پختون خواہ میں پولیو ٹیمز کی سکیورٹی پر مامور 11 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا ہے،دہشتگردوں اور ڈنڈے بردار مشتعل افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے،پانچ روزہ انسداد پولیو مہم میں کسی کو رکاوٹیں ڈالنے کی اجازت نا دی جائے، ایسے واقعات نا رکے تو 1 کروڑ 65 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹاسک پورا نہیں ہو سکے گا، اس منفی سوچ اور رویوں کی وجہ سے ہی ہم اب تک پولیو کا خاتمہ کرنے میں ناکام رہے ہیں،رواں سال بھی پولیو کے 4 کیسز سامنے آئے ہیں، ان کیسز میں اضافہ ہمارے لئے باعث تشویش ہے، کامیاب مہم کیلئے بہتر منصوبہ بندی اور سکیورٹی کے انتظامات کی ضرورت ہے، لوگوں سے التجا ہے کہ اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پاکستان سے پولیو کے خاتمے میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں،

واضح رہے کہ چمن دھرنا کمیٹی کے ڈنڈا بردار افراد نے پولیو کی ٹیم پر حملہ کیا ہے، پولیس ،لیویز پر چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا اور اسلحہ چھیننے کی کوشش کی،چمن پولیو ٹیم پر حملے میں دو لیویز اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی لیویز اہلکار کا کہنا ہے کہ صادق اور غوث اللہ نے ہم پر حملہ کیا، شیر زمان کا کہنا تھا کہ صادق نے خود میرے زخمی دوست سے اسلحہ چھینا.زخمی پولیو ورکرز کا کہنا ہے کہ غوث اللہ اور اسکے ساتھیوں نے لیڈی پولیو ورکرز کو حراساں کیا اور بدتمیزی کی-مقامی سول انتظامیہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کمپین جاری رکھنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ چمن میں پولیو ٹیم پر حملہ قابل مذمت ہے پولیو ٹیم پر حملےمیں چار لیویز اہلکار زخمی ہوئے، لیویز اہلکاروں سے اسلحہ اور انسداد پولیو مہم کی ٹیم سے ویکسین چھیننےکی کوشش کی گئی،

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

Shares: