محسن بیگ کے گھر ایف آئی اے کے چھاپے اورتشدد پر دوبارہ انکوائری کا حکم

0
86

محسن بیگ کے گھر ایف آئی اے کے چھاپے اورتشدد پر دوبارہ انکوائری کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی محسن بیگ کے گھر ایف آئی اے کے چھاپے اور تشدد کی فریش انکوائری کا حکم دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ایک ماہ میں انکوائری کر کے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تھانے کا کام لوگوں کی حفاظت کرنا ہے، پتہ نہیں عام لوگوں کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہوں گے، وہ تو عدالت نہیں آ سکتے،آپ کو یہ اندازہ ہے کہ آپ کے پاس کیا اختیار ہے؟ آپ کسی بھی جرم میں گرفتاری کر سکتے ہیں، یہ اختیار شہریوں کی حفاظت کے لیے دیا گیا ہے،ایف آئی اے نے تو پرچہ نہیں کیا تھا، کون لوگ تھے جو تھانے میں گئے؟ پولیس کی کسٹڈی میں ملزم سے ایف آئی اے کو تفتیش کی اجازت کیسے دی؟پولیس کسٹڈی میں مبینہ تشدد بھی کیا گیا،جس ایس ایچ او نے یہ کام کیا اسے تو سروس میں نہیں ہونا چاہیے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی رپورٹ میں اس سے متعلق کیا لکھا ہے؟کیا یہ کورٹ بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظرانداز کرے؟اگر ملزم نے کوئی غلطی کی تھی تو کارروائی قانون کے مطابق ہونی چاہیے تھی، اس صورت میں بھی اختیار کا غلط استعمال نہیں کیا جا سکتا، اسلام آباد ہائی کورٹ کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی

کامیاب تحریک عدم اعتماد،محسن بیگ،پاکستانی صحافت اور ہمارا پوری دنیا میں نمبر

ویڈیو برآمد کروانی ہے، پولیس نے محسن بیگ کا مزید ریمانڈ مانگ لیا

33 برس پرانا مقدمہ کیسے ختم ہوا؟محسن بیگ کیخلاف ایک اورمقدمے کی تحقیقات کا فیصلہ

مطمئن کریں ہتک عزت کا فوجداری قانون آئین سے متصادم نہیں،محسن بیگ کیس،حکمنامہ جاری

کیا آپکے پاس عمران خان کی کوئی "ویڈیو” ہے؟ محسن بیگ سے صحافی کا سوال

محسن بیگ کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور

محسن بیگ نے دہشتگردی کے مقدمے میں ضمانت کیلیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرلیا

واضح رہےکہ محسن بیگ کو پولیس نے گھر سے گرفتار کیا تھا محسن بیگ کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا، محسن بیگ کیخلاف درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی تھیں بعد ازاں گرفتاری کے بعد ناجائز اسلحہ کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا،محسن بیگ کی عدالت نےضمانت منظور کر لی تھی جس کے بعد محسن بیگ کو رہا کر دیا گیا تھا

محسن بیگ کو جب گھر سے اٹھایا گیا تھا اسکے بعد ان پر تھانے کے اندر بہیمانہ تشدد کیا تھا، گرفتاری کے بعد پولیس نے محسن بیگ کے گھر پر بعد میں بھی چھاپے مارے تھے، حکومتی وزرا نے محسن بیگ کو ایک دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کی تاہم اسلام آباد سمیت ملک بھر کی صحافی برادری محسن بیگ کے ساتھ کھڑی رہی اور حکومتی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا،

Leave a reply