محسن بیگ کی گرفتاری، اقرار الحسن پر تشددکیخلاف کئی شہروں میں صحافی سراپا احتجاج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے سینئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری اور اقرار الحسن پر تشدد کے خلاف پی ایف یو جے کی اپیل پر کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں
بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے محسن بیگ کی گرفتاری کے خلاف کوئی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور محسن بیگ کی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دیا اور حکومت کی جانب سے صحافیوں اور انکے اہلخانہ کو حراساں کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ،صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ محسن بیگ کو رہا کیا جائے
لاہور پریس کلب کے باہر صحافیوں نے اقرار الحسن،محسن بیگ پر تشدد،نیوز ون کی بندش اور حکومت کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کرنے،گرفتاری کی دھمکیوں اور جبری نوکریوں سے نکلوانے کے خلاف احتجاج کیا ،احتجاجی مظاہرے میں لاہور پریس کلب کے سابق صدر ارشد انصاری سمیت دیگر نے شرکت کی
خیبر یونین آف جرنلسٹ نے سینئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، اس موقع پر صحافیوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ، صحافی برادری نے محسن بیگ کی گرفتاری پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا،
PFUJ کی اپیل پر اینکر پرسن اور صحافی سید اقرار الحسن پر “ آئی بی “ اور صحافی محسن بیگ پر ایف آئی اے ,پولیس کے غنڈوں کی جانب سے تشدد و مقدمات درج کرنے سمیت “نیوز ون “کی بندش کے خلاف سکھر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام آج سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
PFUJ کی اپیل پر ARY نیوز کے اینکر پرسن اور صحافی سید اقرار الحسن پر “ آئی بی “ اور صحافی محسن بیگ پر ایف آئی اے ,پولیس کے غنڈوں کی جانب سے تشدد و مقدمات درج کرنے سمیت “نیوز ون “کی بندش کے خلاف سکھر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام آج سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا✌️ pic.twitter.com/hZnifBkW6W
— Saeed Jahan Alias Lala Asad (@LalaAsadPathan) February 17, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے کے جرم میں محسن بیگ کو گرفتار کیا اوربعد ازاں عدالت پیش کیا، عدالت نے محسن بیگ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، محسن بیگ کے خلاف ایف آئی اے نے مراد سعید کی شکایت پر مقدمہ درج کیا جبکہ اسلام آباد پولیس نے الگ سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کا مقدمہ درج کیا تھا اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں محسن بیگ کے خلاف درج ہونے والے مقدمے میں ان کے بیٹے کو بھی نامزد کیا گیا تھا، جس میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں
محسن بیگ کی غیر قانونی گرفتاری پر عدالت نے بیلف مقرر کر دیا، پیش کرنیکا حکم
مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد
ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے
اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف
محسن بیگ نے کچھ بولا ہی نہیں اب تو پوری دنیا آپ کے راز کھولے گی،ریحام خان
محسن بیگ کو گرفتار کیوں اور کس کے کہنے پر کیا گیا؟
سادہ کپڑوں میں چھاپہ مارا گیا،سمجھا ڈاکو گھس آئے،محسن بیگ کا عدالت میں بیان
محسن بیگ کی گرفتاری کیخلاف پی ایف یو جےکا ملک گیر احتجاج کا اعلان
محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کافیصلہ
مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں
محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر
مزید کئی صحافی بھی حکومتی نشانے پر ہیں،عارف حمید بھٹی کا انکشاف