کوئٹہ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آج کوئٹہ کا دورہ کیا اور وزیراعلی ہاوس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کی ۔ وزیر اعلی ہاوس آمد پر وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی سے ملاقات کی ۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، صوبے میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں امن عامہ کی صورتحال کی بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ صوبہ بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔ ترقی کے سفر میں بلوچستان کا بہت اہم کردار ہے۔ بلوچ بھائیوں کی ہر طرح سے خدمت کےلیے حاضر ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے صوبے میں امن عامہ کے لئے تعاون پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے جا رہے ہیں۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا لانگو اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچے تو ائیر پورٹ پر بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے وفاقی وزیرداخلہ محسنن نقوی کا خیر مقدم کیا۔سی سی پی او کوئٹہ اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی ہمراہ تھے۔
21سال سے کم عمر افراد کو ای سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی
ای سگریٹ سے نوجوان نسل کو روکنا ہو گا، کرومیٹک
حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان
تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں
” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین
اگر کھلے مقام پر کوئی سگریٹ پی رہا ہو تو اسکو "گھوریں”
تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں
تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی
ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ