موجیں ختم،تعلیمی ادارے کھل گئے، والدین نے بھی سکھ کا سانس لیا

0
41

موجیں ختم،تعلیمی ادارے کھل گئے، والدین نے بھی سکھ کا سانس لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا دوسرا دور بھی ختم ہو گیا ،پاکستان بھر میں نویں کلاس سے 12 ویں کلاس کے طلبہ کے لئے تعلیمی ادارے آج کھل گئے

طلبا و طالبات نے ماسک لگا رکھے ہیں اور ہاتھوں کو سینی ٹائرز کیا جا رہا ہے، کلاس رومز میں بچوں کو سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث پاکستان بھر میں تعلیمی اداروں کو دوسری دفعہ بند کردیا گیا تھا تا ہم تعلیمی ادارے آج کھل گئے ہیں، طلبا تعلیمی اداروں میں پہنچے ہیں، تعلیمی اداروں میں کرونا ایس او پیز کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے

اسلام آباد میں پچیس طالبعلم تک کو ایک روز کلاس کا حصہ بننے کی اجازت ہوگی۔ تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں باقی طلبہ الگ کلاس لے سکیں گے۔ این سی او سی اور بین الصوبائی وزراے تعلیم کانفرنس کا انعقاد 20 جنوری کو متوقع ہے، جس میں ملک بھر میں کورونا کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے تعلیمی اداروں سے متعلق مزید فیصلے کیے جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ آج سے نویں کلاس سے لیکر 12 کلاس اور اے ،او لیول کے طلبہ واپس اپنی کلاسز میں جائینگے،انہوں نے طلبہ کو مبارک دیتے کہا کہ آپ کا مستقبل ہماری پہلی ترجیج ہے۔

دوسری سٹیج میں یونیورسٹیز ،مڈل اور پرائمری سکول یکم فروری سے کھلیں گے۔ تمام تعلیمی اداروں کو سٹینڈنگ آپریٹنگ پروسیجر(ایس او پیز ) کے تحت کھولا جائے گا،کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھنے کیسز پر گزشتہ سال 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ قبل ازیں گزشتہ سال 23 مارچ کی پہلی بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو گزشتہ سال 15 دسمبر سے مرحلہ وار کھولا گیا تھا۔

Leave a reply