عمران خان کی گذشتہ ایک سال کی حکومت کے دوران معیشت کا یہ حشر،روپیہ اپنی بدترین سطح پر،مہنگائی عروج پر، پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ یہ ساری چیزیں عام آدمی کے حالات پر اثرانداز ہوتی ہیں۔
کیا یہ تمام حالات گذشتہ ایک سال میں پیدا کیے گئے۔ سابقہ حکومتوں نے آئی ایم ایف سے قرضے تو حاصل کیے لیکن کسی نے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے، اداروں کو مضبوط کرنے اور کاروباری حالات کو بہتر کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔
پچھلے ایک سال میں تمام بڑے ممالک نے عمران خان کی لیڈر شپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ان حالات میں پاکستان کے شہری ہوتے ہوئے ہمارا کیا فرض بنتا ہے۔
اس مقصد کے لیے مبشر خان نے ”Inflation in Pakistan(پاکستان میں مہنگائی)“کے نام سے ایک ویڈیو ڈاکومینٹری بنائی ہے جس میں ماضی کے حالات کا بھی احاطہ کیا گیا ہے اور پاکستانی شہری کی کیا ذمہ داریاں بنتی ہیں، اس پربھی روشنی ڈالی ہے۔