مولانا فضل الرحمان کے خون میں ملک سے محبت شامل، فردوس عاشق اعوان کے بیان پر سب حیران

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سیاسی جماعتوں کو قومی مفاد مقدم رکھنا ہوگا، قانون میں سقم موجود تھا، پارلیمنٹ دور کررہی ہے، فردو س عاشق ہماری سرحدوں اورخطے کی صورتحال کشیدہ ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے معاملے پردانشمندی کا مظاہرہ کیا، آئین ملکی دفاع کی ذمہ داری وزیر اعظم کو دیتا ہے،

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ جماعتوں کو قومی مفاد کی خاطر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے، حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے، جمہوری عمل سے ہی قانون میں ترامیم کو منظور کیا جائے گا، امید ہے پارلیمنٹ سے یکجہتی کی آواز اٹھے گی،جمہوری رویوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے ،موجودہ صورتحال میں سیاسی درجہ حرارت کم کرناہوگا، ووٹ کو عزت عمل سے دینی ہے الفاظ سے نہیں،

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم نے کیا ہدایات دیں؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

آرمی ترمیم ایکٹ بل اسمبلی میں پیش، اجلاس ملتوی، کب ہو گا اگلا اجلاس؟

ن لیگ نے اعتماد میں نہیں لیا، بلاول کا شکوہ،حکومت کی حمایت کا اعلان

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سیاسی باکسنگ میں ایک دوسرے کے بجائے دشمن کو شکست دینی چاہیے،مولانا فضل الرحمان کے خون میں ملک سے محبت شامل ہے اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے،سیاسی جماعتوں کے اراکین کی اولین ترجیح قومی مفادہے،

Shares: