مولانا فضل الرحمان کا ن لیگ کا وکیل بن کر آصف زرداری سے رابطہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے
دونوں رہنماوَں میں ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی، مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے کہا کہ پی ڈی ایم کا مشترکہ فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے، فیصلے کے مطابق قائد حزب اختلاف کی نشست ن لیگ کی ہے، امید ہے پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے مشترکہ فیصلوں کا احترام کرے گی، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے تمام معاملات مل کر حل کرنے پر اتفاق کیا گیا
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے شکوہ کیا کہ بلاول نے لاہو رمیں میڈیا ٹاک میں ن لیگ بارے ایسے جملے کہے جو نہیں کہنے چاہئے تھے، بلاول لاہور منصورہ چلے گئے لیکن ن لیگ کے مرکز نہیں گئے جس پر آصف زرداری نے کہا کہ گزشتہ روز تمام رہنماؤں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ کوئی ایسی بات نہ کی جائے جس سے اختلافی صورتحال پیدا ہوا
دوسری جانب پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب لاہور پیشی کے موقع پر تمام پارٹیوں کی سنئیر قیادت کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی،جے یو آئی کی جانب سے سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود شرکت کریں گے
مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ ہی گئی
محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف
بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل
بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب
لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے
میاں جدوں آئے گا لگ پتا جائے گا تو یہ بھی ذرا بتا دو کس کو پتا لگ جائے گا،مریم نواز
پی ڈی ایم کو اپنا شوق پورا کرنے دیں،وزیراعظم
میاں صاحب زرداری چھوڑ گیا،ن لیگ نے بھی میرے ساتھ ایسے ہی کیا تھا، مولانا فضل الرحمان پھٹ پڑے








