مولانا کے علاوہ کس کس پر غداری کا مقدمہ بنائے جانے کا امکان ؟ بلاول بول پڑے

0
21

مولانا کے علاوہ کس کس پر غداری کا مقدمہ بنائے جانے کا امکان ؟ بلاول بول پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ کس بہانے پر زرداری، مولانا فضل الرحمان اور خواجہ آصف کے خلاف غداری کے مقدمے بنائے جا رہے ہیں، حکومت اس بات کی وضاحت کرے، یہ چھوٹا پن ہوگا کہ اپنے سیاسی مخالفین کیخلاف اب غداری کے مقدمے بنائے جائیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان خود کیا کرتے رہے ہیں اور اب کیسے بیانات دے رہے ہیں، عمران خان نے 126 دن کا دھرنا دیا، مولانا فضل الرحمان نے 10، 12 دن کا دھرنا دیا، مولانا فضل الرحمان کا دھرنا پرامن تھا، عمران خان اس ریاست کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں، یہ حکومت آوازیں بند کرے گی تو پتا نہیں کیا کیا ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے وہ کس کے اشارے پر حکومت گرانے آئے تھے،

صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے خود کہا کہ وہ کسی ایجنڈے کے تحت حکومت گرانے آئے تھے اور انہیں جمہوری حکومت گرانے کا کہا گیا تھا۔جمہوری حکومت کیخلاف سازش پر آرٹیکل 6لگنا چاہئے۔ معلوم ہونا چاہئے کہ فضل الرحمان کو کس نے یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے میں فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کاآغاز کردیا جائے گا۔

Leave a reply