فضل الرحمان گولڈن ٹیمپل کے لنگر خانے میں بھی جا سکتے ہیں لیکن مزار اقبال پر نہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان دو سال سہولتیں لینے کے لیے کشمیر کمیٹی کے سربراہ رہے،مولانا فضل الرحمان گولڈن ٹیمپل تو جا سکتے ہیں مزار قائد نہیں ،فضل الرحمان گولڈن ٹیمپل کے لنگر خانے میں بھی جا سکتے ہیں لیکن مزار اقبال پر نہیں،مولانا فضل الرحمان کا مسئلہ کشمیر سے کوئی واسطہ نہیں،

مولانا کشمیر کمیٹی میں کیا کرتے تھے ؟ شیخ رشید نے کیا انکشاف

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ پاکستان کوسرحدوں پر خطرناک حد تک چیلنج ہے،غیراعلانیہ جنگ شروع ہے،میں جنگ دیکھ رہا ہوں،مودی کے عزائم بھانپ چکا ہوں،مودی چاہتا ہے پاکستان کشکول لے کر کھڑا رہے، سری لنکا اورمالدیپ بن جائے ، مودی  بھارت میں ہندوتوا کا نظام لا رہا ہے ،پاکستان کی سرحدوں پر فوجیں آمنے سامنے کھڑی ہیں،کلسٹر بم بھی استعمال ہو چکے ہیں

آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ پاکستان کو اندر سے انتشار میں مبتلا کرنے والوں سے اچھا سلوک نہیں ہوگا ،اگرباز نہ آئے تو قانون حرکت میں آئے گا،قانون قائم و دائم ہے،ابھی تو دھرنا بھی نہیں دیا اور غبارے میں ہوا بھری جارہی ہے،ساری زندگی یہی سنا کہ اپوزیشن نکلتی ہے تواستعفے کا مطالبہ ہی کرتی ہے،مجھ سے کوئی رابطے میں نہیں ہے،صرف شہباز شریف سے رابطہ ہے،

شیخ رشید بھی مولانا کی منتوں پر اتر آئے، کیا کہا؟

آزادی مارچ، جے یو آئی نے بھی بڑا یوٹرن لے لیا، شیخ رشید بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ مولانا صاحب کوفیس سیونگ دینا چاہیے،شوق بھی پورا کرلیں،سانپ بھی مر جائے،لاٹھی بھی نا ٹوٹے،نواز شریف اور زرداری کے کرپشن کی پانچ،پانچ سال کی سزا عوام کو بھگتنی پڑ رہی ہے،آٹا، چینی ،گھی کی مہنگائی کے ذمے دار نواز شریف اور آصف زرداری ہیں،

Shares: