مولانا کا پلان بی، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر کیا کہا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے جمیعت علمائے اسلام کے پلان بی کے خلاف دائر متفرق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیر بھٹی نے سماعت کی،

درخواست گزار کی طرف سے ندیم سرور ایڈووکیٹ دلائل دیے۔ عدالت میں موقف اپنایا گیا کہ مولانا فضل الرحمن نے 12 نومبر کو اپنے کارکنوں کو پنجاب سمیت تمام پاکستان کے شہروں کی سڑکیں بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔مولانا فضل الرحمان کے پلان بی میں پنجاب سندھ روڈ، رحیم یار خان اور انڈس ہائی وے سمیت دیگر سڑکوں کو بند کرنے کی کال دی گئی ہے جو آئین کے آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی ہے.

عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

مولانا کا پلان اے فلاپ ہوا، بی بھی فلاپ ہو گا،ایسا کس نے کہا؟ 

آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمان کے پلان بی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ سڑکیں بند نہ کی جائیں، سڑکوں کو کھلا رکھا جائے

جمعیت علماء اسلام کا پلان بی جاری ہے، ملک بھر کی مختلف شاہراہوں‌ پر احتجاج جاری ہے،مردان، بنوں، مانسہرہ، مالا کنڈ، نوشہرہ میں سڑکیں بلاک، خضدار میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کررکھا ہے، جبکہ کراچی میں حب ریور روڈ بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Shares: