مولانا کے دھرنے کو سپورٹ کریں گے اگر مولانا یہ کام کریں. وفاقی وزیر نے اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مولانا کو ایل او سی پر دھرنا دینا چاہیے، حکومت سپورٹ کرے گی،مولانا صاحب کا ایجنڈا واضح نہیں کہ آزادی مارچ ہے کس چیزکا،
مولانا فضل الرحمن کی کشمیر کمیٹی نے کتنے کروڑ خرچ کئے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا
غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ اسلام آباد آ کرکیا کریں گے،مولانا کواگر کوئی مسئلہ تھا تو حکومت کے ساتھ بیٹھ کر بات کرتے ،اگردھرنا دینا تھا توناموس رسالت میں ترمیم کرنیوالوں کیخلاف دیتے،ہمارے دھرنے کے پیچھےایک مقصد تھا،مولانا کے دھرنے کا کوئی مقصد نہیں،سیاسی طور پرنہ ہم مولاناسےخائف ہیں اور نہ ان کی کوئی حیثیت ہے
لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد
آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مولانا کشمیرکمیٹی کے چیئرمین تھے ایک لفظ بھی کشمیرسے متعلق نہیں بولے،مولانا کچھ بھی کریں لیکن کشمیر کاز کو خراب نہ کریں،بین الاقوامی دنیا اگرکشمیر پربات کررہی ہے تومولانا اس کو خراب نہ کریں.جس طرح کی مولانا کی حکمت عملی ہوگی ویسی ہی ہماری حکمت عملی ہوگی،مولانا کو کدھر روکنا ہے کیا کرنا ہے وقت دیکھ کربتائیں گے،
مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی
وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ اگرمولانا کوکوئی مسئلہ ہے تو بات کریں، سرکاری اعزازیہ اورگھر لینے کے علاوہ مولانا کا کام کیا تھا،ہمارے اسکولز،یونیورسٹیز،درس گاہوں پرحملے ہوئے، کبھی مولانا بولے؟مولانا نےبلوچستان میں دہشتگردی کرنیوالے کلبھوشن کیخلاف بات کی؟،مولانا صاحب پاکستان بن چکا ہے اب علما اسلام پاکستان کی نمایندگی کریں،
مولانا کے آزادی مارچ کو فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ ایسا انکشاف ہوا کہ سب حیران رہ گئے
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟
غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی اکثریت نوازشریف سے اختلاف کر رہی ہے،ہم بالکل پریشان نہیں مولانا کا اصل چہرہ دکھانا ہمارا فرض ہے،جو شخص اپنی سیٹ نہیں جیت سکتا اس کی اوراس کی پارٹی کی کیا حیثیت ہے؟
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایران،سعودی عرب کےدرمیان ٹینشن ہے اس میں ہمارا رول ثالث کا ہے،اگرہم کارکردگی نہیں دکھائیں گےتوباہرہوجائیں گے،سعودی عرب،ایران کو قریب لانے میں مدد کرسکتے ہیں جھگڑے کاحصہ نہیں بن سکتے،