مولانا کی ایک بار پھر اے پی سی شروع، اکرم درانی نے کیا مشورہ دے دیا؟

0
43

مولانا کی ایک بار پھر اے پی سی شروع، اکرم درانی نے کیا مشورہ دے دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے، اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں کی نمائندے شریک ہیں،بلاول زرداری وفد کے ہمراہ اے پی سی میں شریک ہوئے ، محمود اچکزئی،میرحاصل بزنجو،احسن اقبال ودیگر بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہیں،اسفند یار ولی اور مریم نواز مولانا کی دعوت کے باوجود اے پی سی میں شریک نہیں ہوئے.

آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

اکرم درانی کے خلاف نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا، مولانا سمیت سب پریشان

حافظ حمداللہ پاکستانی شہری ہیں یا نہیں؟ نادرا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ مولانا حیران

گالیاں بھی دیں اور مذاکرات بھی کریں، ایسا نہیں چلے گا، اکرم درانی

اکرم درانی مشکل میں، نیب نے گرفتاریاں شروع کر دیں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری آل پارٹیز کانفرنس کے اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تو مولانا فضل الرحمان، مولانا غفور حیدری، اکرم درانی و دیگر نے بلاول زرداری کا استقبال کیا، اے پی سی میں پیپلز پارٹی کے رہنما نیئربخاری، فرحت اللہ بابر،یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف موجود ہیں.

اے پی سی میں حکومت مخالف تحریک،فارن فنڈنگ کیس پرمشاورت جاری ہے،رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرم درانی نے اے پی سی میں آزادی مارچ کے پلان اے، بی اور سی پر بریفنگ دی ، اکرم درانی نے کہا کہ رہبر کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی مشاورت سے کرے گی اور اس پر عملدرآمد ہو گا،

Leave a reply