منی لانڈرنگ انکوائری، فرح کب آ رہی پاکستان؟

منی لانڈرنگ انکوائری، فرح کب آ رہی پاکستان؟

فرح خان آمدن سے زائد اثاثہ جات،منی لانڈرنگ انکوائری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے

فرح شہزادی اور احسن جمیل گجر نے 10 مئی کو پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے فرح نے نیب کا دائرہ اختیار چیلنچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل کرلی ہے

ایڈوکیٹ اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ احسن جمیل جب چیئرمین ضلع کونسل تھے تو ا س وقت فرحت کی شادی ہی نہیں ہوئی تھی نام غلط استعمال کرنے پر عطا تارڑ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کر رہے ہیں،نیب پرائیویٹ لوگوں کے خلاف انکوائری نہیں کر سکتا،فرحت پبلک آفس ہولڈ نہیں کرتیں نیب کے چاروں پریس ریلیز ایک دوسرے سے مماثلت نہیں رکھتیں،

دوسری جانب ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ سابق عہدے دار یا ان کے اہلخانہ کیخلاف بدعنوانی کی شکایات نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے احسن جمیل گجر 1997سے 1999 تک ضلع کونسل گوجرانولہ کے چئیرمین رہے، نیب کسی بھی پبلک آفس ہولڈر یا اسکے اہلخانہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کر سکتا ہےنیب فرح خان کیس کی شفاف انداز میں تحقیقات کرے گا ، نیب ہیڈکوارٹرزکی جانب سے فرح خان کیخلاف  انکوائری نیب لاہور کو ریفر کی گئی ہے،

فرح خان جہاں بھی ہوگی رانا ثنااللہ اسے واپس لائیں گے:مریم نواز 

فرح خان کو دبئی سے پاکستان واپس لا نے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم عمران خان نے پریس کانفرنس میں اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کو بے قصور قرار دے دیا اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں عمران خان نے فرح خان کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہاکہ فرح خان کے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے کیونکہ وہ میری اہلیہ کی دوست ہیں فرح خان پر انہوں نے بالکل غلط کیس کیا ہے، وہ عرصے سے ریئل اسٹیٹ کا کام کرتی ہے، انہوں نے جمائما پر بھی ٹائلوں کا کیس بنایا تھا بشریٰ بیگم کا تو کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں، اس سب کا مقصد مجھ پر اٹیک کرانا ہے، فرح خان بالکل بے قصور ہے، کہا گیا کہ فرح خان کی دولت میں 3 سال میں بہت اضافہ ہوا، ریئل اسٹیٹ میں پچھلے3 سال میں ویسے ہی بہت پیسہ آیا ہے

نیب نےفرحت شہزادی عرف فرح خان کیخلاف انکوائری شروع کردی چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کو انکوائری کا حکم دے دیا ڈی جی نیب لاہور قانون کے مطابق کارروائی کریں گے نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں پر انکوائری شروع کی ہے تمام بنک اکاونٹس جائیدادیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے

فرح خان پر کالا دھن سفید کرنے اور مختلف کاروبار کے نام پر کئی بینک اکاؤنٹس رکھنے کا الزام ہے فرح خان کیخلاف اثاثے منی لانڈرنگ کے ذریعے بنانے کا الزام ہے،فرح خان نے 9 بار امریکہ اور 6 بار متحدہ عرب امارات کا سفر کیا،فرح خان کے اثاثوں میں 2018 کے بعد سے نمایاں اضافہ ہوا ،تین برس کے دوران فرح خان کے ذاتی اکاونٹ میں 84 کروڑ 70 لاکھ موصول ہوئے تمام رقم ذاتی اکاؤنٹ میں آتی رہی اور فوری نکلوائی بھی گئی۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے سے قبل ہی اپوزیشن جماعتوں نے فرح پر الزام لگانے شروع کر دیئے تھے، ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے دو تین بار فرح کی کرپشن کا ذکر کیا، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو علیم خان بھی کھل کر فرح کے خلاف بولے، فرح دبئی جا چکی ہے

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی فرح بی بی ،خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست کے چرچے ہر طرف چل رہے ہیں، ہر آنے والے دن نیا انکشاف سامنے آتا ہے تا ہم اب فرح نے خاموشی توڑی ہے اور ایک بیان جاری کیا ہے،

فرح کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میرا سیاست سے تعلق ہے اور نہ ہی کبھی سرکاری معاملات میں مداخلت کی میرے کردار پر کیچڑا چھالنے والوں کی اپنی بھی بہن بیٹیاں ہیں بزنس کے بارے میں میرے شوہر پہلے ہی وضاحت دے چکے ہیں جن لوگوں کو میرے ساتھ منسوب کیا گیا وہ بھی اس کی تردید کر چکے ہیں میری فیملی ان الزامات کو سن کر صدمے میں ہے مجھے اور میرے خاندان کو سنی سنائی باتوں پر بدنام نہ کیا جائے

سوشل میڈیا پر فرح خان کی چارٹرڈ طیارے میں بیٹھے تصویر وائرل ہو رہی ہے تاہم ابھی یہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے یہ پرانی ہے یا تازہ تصو یر ہے ، اس تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ فرح خان کے قدموں میں ایک ہینڈ بیگ موجود ہے جو کہ اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکزبناہواہے ، فرح خان نے ایک پیلے رنگ کی جوتی بھی پہنی ہوئی ہے جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہوئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹس میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ یہ بیگ دراصل معروف برینڈ ” ہرمز “ کا کیلی بیگ ہے اور اس کی مالیت تقریبا ڈیڑھ کروڑ سے زائد ہے جبکہ فرح خان نے جو پیلے رنگ کی چپل پہن رکھی ہے وہ بھی کچھ کم نہیں بلکہ ایک لاکھ روپے سے زائد کی ہے ۔

مریم نواز گزشتہ شب پریس کانفرنس میں کہہ چکی ہیں کہ راتوں رات فرح کو فرار کروایا تین تین کروڑ کا بیگ پکڑا ہوا ہے وہ کہاں سے آیا ۔کوئی تبادلہ ہوںیا کچھ بھی فرح کو رشوت ملتی تھی اگر اس بات میں سچائی نہیں تو راتوں رات کیوں فرار ہو گئی ان سب کے نام ای سی ایل میں ڈال جایے تمہارے آگے پیچھے کون تھا سب سامنے آئے گا پورے پنجاب میں کام نہیں ہوا لیکن فرح کے گاؤں میں ہوا۔ بنی گالہ میں فرح عمران خان کے کتوں کے ساتھ تصویریں بنا رہی ہے ۔اب کہتے ہیں ہمیں پتہ نہیں تھا کرپشن کیا ہوتی ہے تبادلوں کے کروڑوں لیے گیے یہ سب قوم کے سامنے آئے گا اور جواب لے کر رہیں گے بھاگنے نہیں دیں گے

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

نیب نے سابق خاتون اول کی دوست کے حوالے سے وضاحت کردی

شہزاد اکبر بھاگ گیا، فرح بھاگ گئی،کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟ سعد رفیق

فرح خان کیخلاف ریکارڈ کے حصول کیلئے نیب متحرک

Comments are closed.