منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات ریفرنس کیس شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آج ہوگی پیشی
باغی ٹی وی رپورٹ : احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس پر سماعت ہوگی.مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا.عدالت شہباز شریف ، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کر چُکی ہے.
واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر رکھا ہے، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا
پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے
شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل
حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر
یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس
ادھر شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تحقیقات کا آغاز کردیا، شہباز شریف اور حمزہ سے تحقیقات کوٹ لکھپت جیل میں ہوں گی، ایف آئی اے کی جانب سے جیل میں تحقیقات کے لئے آئی جی جیل خانہ جات کو خط۔ لکھا، تفتیش کے لئے تمام انتظامات کرنے کی ہدایت دی، شہباز شریف پر اپنے بیٹوں کی سرپرستی کا بھی الزام ہے