اپوزیشن منی لانڈرنگ کو ناقابل دست اندازی اور نیب کااختیار ختم کرنا چاہتی تھی، شبلی فراز ، شہزاد اکبر

0
35

اپوزیشن منی لانڈرنگ کو ناقابل دست اندازی اور نیب کااختیار ختم کرنا چاہتی تھی، شبلی فراز ، شہزاد اکبر

باغی ٹی و ی : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز اور مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہاہےکہ اپوزیشن منی لانڈرنگ کو ناقابل دست اندازی اور نیب کااختیار ختم کرنا چاہتی تھی، 6ماہ گرفتاری کی بات پروپیگنڈہ ہے،تنازع پیدا کرنیکی کوشش کی جارہی ہےکہ اسمبلی میں ارکان کی گنتی غلط ہوئی حالانکہ حزب اختلاف مانتی ہےانکے کئی لوگ اجلاس میں نہیں آئے۔

اپوزیشن چاہتی ہے19 ویں آئینی ترمیم میں تبدیلی کی جائے جبکہ یہ ترمیم انکی اپنی کی ہوئی ہے، آزاد عدلیہ کے کام کرنے کی انہیں تکلیف ہے، حالیہ قانون سازی ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے بنیادی شرط تھی، حکومت چاہتی ہے کہ ملک جلد سے جلد گرے لسٹ سے نکلے۔

اگر قانون سازی نہ کرتے توملک بلیک لسٹ میں شامل ہو سکتا تھا، اپوزیشن نے ذاتی مفادات کے لئے ان قوانین کے خلاف پورا زور لگایا، حکومت کا ہر اچھا اقدام اور قانون سازی اپوزیشن کیلئے بری خبر ہے، اپوزیشن والوں نے اگر کچھ نہیں کیا تو انہیں نئے بننے والے قوانین سے کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

شہباز صاحب،جو آپ نے خدمت کی اس کا صلہ اللہ سے مانگیں،آپکا موقف سنیں گے،عدالت

ہفتہ کو مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ مختلف مثبت سرگرمیاں ہوئیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران ملکی مفاد میں قانون سازی بھی کی گئیں جس کا مقصد ایف اے ٹی ایف کے مطالبات کو پورا کرتے ہوئے منی لانڈرنگ اور مالی بد عنوانی کی روک تھام کرنا ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لئے جو بھی بات کرے گا اسے ماننے کے لئے تیار ہیں لیکن بدعنوانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، ملک کا تعمیرات کا شعبہ آگے بڑھ رہا ہے، ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے جو لوگ ملک کو دیوالیہ کےقریب چھوڑ کر گئے تھے انہیں یہ مثبت اور اچھی خبریں بری خبر لگتی ہے۔

شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کی بیٹی کو عدالت سے ملی خوشخبری،سماعت ملتوی

Leave a reply