لاہورسمیت پنجاب بھر میں موسلا دھار بارشوں سے موسم خوشگوار.ٹھنڈی تیز ہوائیں چلنے لگیں

0
59

لاہور:پاکستان میں اس وقت خوشگوار موسم ،خوشگوار لمحات اور ٹھنڈی ہواوں نے ہر طرف خوشیاں بکھیر دی ہیں. اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،بارش کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں فیڈر ٹرپ ہو گئے۔تاہم بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے اور شہری چھٹی والے دن ٹھنڈے موسم کا نظارہ کررہے ہیں.

محکمہ موسمیات کےمطابق صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں اتوار کی علی الصبح بارش اور ہواؤں نے موسم سہانا کر دیا ،موسلا دھار بارش کے باعث لاہور کی سڑکیں تالاب کی صورت اختیار کر گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔فیصل آباد ،سرگودھا ،میانوالی اور گجرانوالہ سمیت صوبے بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں ان بارشوں سے گرمی کی شدت میں آئی ہے اور بارشوں کا یہ سلسلہ پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے جس سے درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور،بنوں اور کشمیر میں بھی بارش کے امکانات ہیں ،جس سے حبس کی شدت میں کمی آ جائے گی۔

Leave a reply