عدالت نےمونس الٰہی کے قریبی دوست کی بازیابی پر درخواست نمٹا دی

0
38

لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کے لاپتا قریبی دوست احمد فاران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے۔

باغی ٹی وی: احمد فاران خان کو رات گئے 2 گاڑیاں گھر کے باہر چھوڑ گئیں لاہورہائیکورٹ نے واقعہ کا نوٹس لےکرسی سی پی او کو احمد فاران کی بازیابی کا حکم دیا تھا۔

مونس الٰہی کےلاپتا قریبی دوست احمد فاران خان کی بازیابی کےحوالے سےلاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی کیس کی سماعت جسٹس عالیہ نیلم نے کی سی سی پی او لاہور عدالت کے روبرو پیش ہوئے احمد فاران کی بازیابی پر جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست نمٹا دی۔

اس موقع پرصحافی نے احمد فاران سے سوال کیا کہ آپ کے سر پر زخم کے نشان کیسے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ابھی آتے ہوئے گاڑی کا دروازہ لگا ہے جس کی وجہ سے زخم آیا۔

چند روز قبل مونس الٰہی نے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ لاہورمیں ان کے ایک دوست کو 2 کالی ویگو میں سوار افراد نے اٹھا لیا۔ ایف آئی اے والے قسمیں کھا رہے ہیں کہ انہوں نے نہیں اٹھایا۔

فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق

لاہور ہائیکورٹ میں مونس الٰہی کے قریبی دوست کی مبینہ غیر قانونی حراست کے خلاف سماعت میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ احمد فاران خان کو ایف آئی اے نے گرفتار نہیں کیا نہ ہی ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہے۔

ایف آئی اے نے کہا تھا کہ احمد فرحان کو اسی انکوائری کے سلسلے میں طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکیل نے پیش ہوکر کہا کہ ان کے موکل لاہور میں نہیں ہیں۔

عدالت نے ایف آئی اے سمیت دیگر فریقین سے احمد فاران خان کی مبینہ طور پر غیر قانونی حراست سے متعلق جواب طلب کیا تھا۔

اوگرا نے گیس چوہتر فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

Leave a reply