گزشتہ ہفتے 61 ہزار سے زائد بچے کورونا کا شکار ہوئے:خطرناک رپورٹ آگئی

0
38

نیویارک : گزشتہ ہفتے 61 ہزار سے زائد بچے کورونا کا شکار ہوئے: رپورٹ،اطلاعات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے اب تک گزشتہ ہفتے سب زیادہ بچے کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

اس حوالے سے امریکن اکیڈمی آف پیڈیٹرکس اور چلڈرنز اسپتال ایسوسی ایشن کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں اب تک 8 لاکھ 50 ہزار بچے کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے یعنی 22 اکتوبر سے لے کر 29 اکتوبر تک 61 ہزار 447 بچے کورونا وارس میں مبتلا ہوئے ہیں جو کہ اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

 

 

امریکا میں ماہ اکتوبر میں 2 لاکھ بچے کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں جو امریکا میں کورونا وائرس کے کُل کیسز کا 11.1 حصہ بنتے ہیں۔امریکن اکیڈمی آف پیڈیٹرکس اور چلڈرنز اسپتال ایسوسی ایشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہلے امریکا کی مجموعی آبادی میں ایک لاکھ بچوں میں سے ایک ہزار 134 بچے کورونا وائرس کا شکار ہو رہے تھے لیکن اب اس شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

امریکا میں اس وقت 94 لاکھ سے زائر افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 2 لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں۔

Leave a reply