جمعرات کے روز ملک کا موسم کیسا رہے گا؟

چند مقامات پر با رش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے
0
67
Weather

کراچی: محکمہ موسمیات نےجمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے-

باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے علاوہ چند مقامات پر با رش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے کل جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد اور مطلع جزو ی ابر آلودرہنے کے علاوہ بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر با رش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا دیر(با لا ئی) 07، با چا خان ( ائر پورٹ)، کالام اور پشاورمیں 01ملی میڑ بارش ریکارڈ ہو ئی۔ بدھ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی02 اور سکردو میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بھارت میں قرض دار باپ بیٹے کو فروخت کرنے پر مجبور

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہواؤں کی تبدیلی کے بعد موسم گرم اور خشک رہنے لگا ہے شہر میں شمال مشرق کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں جس سے موسم گرم اور خشک رہنے لگا ہےمحکمۂ موسمیات کے مطابق شام میں ہوا میں نمی کا تناسب 15 سے 25 فیصد کے درمیان متوقع ہے کراچی میں کل (جمعرات کو) زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 اور جمعے کو 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

برطانیہ میں کمسن لڑکیوں کی جنسی زیادتی کے الزام میں 5 ملزمان کو 70 …

Leave a reply