[advanced_iframe src=”//www.tinywebgallery.com/blog/advanced-iframe” width=”100%” height=”600″] موسم خوشگوار رہےگا، روزے داروں کے لیے آسانی

باغی ٹی وی : رمضان المبارک میں موسم خوشگوار رہنے کی اطلاع ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد میں رات بھر تیزآندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے خنکی میں اضافہ ہوا۔ مری، بالائی خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر میں بھی ابررحمت برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔۔

اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش وقفے وقفے سے جاری رہی۔ روالپنڈی میں بھی تیزبارش نے جھل تھل ایک کردیا۔

ملکہ کوہسار مری میں موسلادھار بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔ مری کے علاوہ وزیرآباد اور منڈی بہاوالدین میں بھی بادل خوب برسے۔بالائی خیبرپختونخوا کے علاقے سوات، مردان، کوہاٹ اور صوابی میں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق بارش برسانے والا نظام چھ مئی تک ملک میں رہے گا اور اس دوارن مختلف علاقوں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

آج صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم ژوب اور کوئٹہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

پنجاب میں خطہ پوٹھوہار، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، بہاولپور، رحیم یارخان، بہاولنگر، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، لاہور اور گوجرانوالہ میں آندھی کیساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

Shares: