آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا؟

شدید دھند کی وجہ سے موٹروےایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند کردی گئی ہے
0
120
pmd

اسلام آباد :محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔

باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائی رہے گیخطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے،جبکہ آئندہ دو روز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے،محکمہ موسمیات نےشہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔

مرکزی جمعیت اہلحدیث نے ن لیگ سے علیحدگی اختیار کر لی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہا۔ پنجاب ، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے اتوار کوریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت  گوپس منفی 06،لہہ، کالام، اسکردومنفی 05، گلگت، قلات منفی 04 اورراولاکوٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہندو پیشواؤں کے بعد اپوزیشن جماعت اور سیاسی رہنماؤں کا رام مندر کے افتتاح …

دوسری جانب شدید دھند کی وجہ سے موٹروےایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند کردی گئی ہےترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے موٹروےایم 4 شور کوٹ سے فیصل آباد تک دھند کی وجہ سے بند ہے،موٹروےایم 5 پرشیر شاہ سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے ٹریفک معطل ہے موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے،روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔

غزہ کیلئے پاکستان سے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ اُردن پہنچ گئی

Leave a reply