غزہ کیلئے پاکستان سے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ اُردن پہنچ گئی

یہ امدادی سامان وصولی کے بعد تقسیم کے لیے غزہ روانہ کردیا جائے گا
0
118
pak

مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کیلئے پاکستان سے بھیجی جانے والی امدادی سامان کی چوتھی کھیپ اُردن پہنچ گئی۔

باغی ٹی وی: 20 ٹن امدادی سامان کی چوتھی کھیپ گزشتہ روز پاک فضائیہ کی خصوصی پرواز سے روانہ کی گئی تھی، امدادی سامان میں سرجیکل طبی سامان، خشک کھانے کی اشیا اورحفظان صحت کی کٹس شامل ہیں،اُردن میں پاکستان کے سفیر اور اُردن کے چیف آف ائیرفورس نے امدادی سامان وصول کیا، یہ امدادی سامان وصولی کے بعد تقسیم کے لیے غزہ روانہ کردیا جائے گا۔

دوسری جانب غزہ میں وزارت صحت نے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کے ایک سو دنوں کے دوران فلسطینی شہدا کے اعدادو شمار جاری کر دئیے ہیں، اتوار کے روز جاری کردہ ان اعدادو شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر تصدیق شدہ اور معلوم شہادتوں کی تعداد 23968 ہے اسرائیل کی پچھلی کسی بھی جنگ میں فلسطینیوں کی جانیں لینے کی تعداد اور بچوں کی تعداد کے حوالے سے بھی بلند تر شرح ہے۔

ایمازون جنگل میں گمشدہ شہر دریافت

غزہ میں شہید ہونے والوں کی اس تعداد کو اگر سو دنوں کے حوالے سے اوسطاً دیکھا جائے تو ہر روز غزہ میں 239 فلسطینیوں کی شہادتیں بنتی ہیں۔ ان میں گھریلو فلسطینی عورتوں اور فلسطینی بچوں کی تعداد کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔

این ایچ آئی نے کالی کھانسی کے پھیلاؤ کے خدشات ظاہر کر دیئے

غربت کی ماری عوام ، الیکشن کا ماحول؟ تجزیہ ، شہزاد قریشی

Leave a reply