ہماری پارٹی مشکل کاموں میں ہاتھ ڈالے گی، ہم تجربوں سے سیکھ گئے ہیں،جہانگیر ترین

معیشت باتیں کرنے سے ٹھیک نہیں ہوتی، اس کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوتے ہیں
0
128
ipp tareen

ملتان: سربراہ استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی ) جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ 2018میں ہم ایک جذبے کیساتھ آئے تھے، پی ٹی آئی سے ہمیں بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں لیکن پی ٹی آئی اپنے مؤقف سے ہٹ گئی تاہم ہمارا مؤقف وہی ہے۔

باغی ٹی وی:ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ آئی پی پی نے کہا کہ 2018میں ہم ایک جذبے کیساتھ آئے تھے، پی ٹی آئی سے ہمیں بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں لیکن پی ٹی آئی اپنے مؤقف سے ہٹ گئی تاہم ہمارا موقف وہی ہے، الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ ہوتی ہے، کسی کا بھی میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، الیکشن انشاء اللہ اپنے وقت پر ہوں گے۔

پی ٹی آئی کو الیکشن 2024 کیلئے انتخابی نشان ”بلا“ نہ ملنے پر بات چیت کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ انتخابی نشان کا فیصلہ ہمارا نہیں، الیکشن کمیشن کا ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ ایک اچھی چیز ہے، ن لیگ سے کچھ نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ اور کچھ پر مقابلہ ہے، الیکشن میں کامیابی کیلئے بھرپور محنت کر رہے ہیں،ہماری پارٹی مشکل کاموں میں ہاتھ ڈالے گی، ہم تجربوں سے سیکھ گئے ہیں، لودھراں اور ملتان دونوں میری پہلی ترجیح ہیں، ہم نے مانگ تانگ کر یہ سیٹ نہیں لی۔

غربت کی ماری عوام ، الیکشن کا ماحول؟ تجزیہ ، شہزاد قریشی

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا مسئلہ پاکستان کا مہنگائی ہے، معیشت باتیں کرنے سے ٹھیک نہیں ہوتی، اس کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوتے ہیں ملک کی بہتری کیلئے کام کریں گے، عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے، ملتان کے رکے ہوئے کام پورے کرکے شہر میں ترقی کا نیا سفرشروع کریں گے۔

اگلے پانچ سال میں تحریک انصاف مکمل طور پر ختم ہوجائے گی،پرویز خٹک

این ایچ آئی نے کالی کھانسی کے پھیلاؤ کے خدشات ظاہر کر دیئے

Leave a reply