موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین کو دھچکا لگنے کا سلسلہ جاری
موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین کو دھچکا لگنے کا سلسلہ جاری ہے، ہونڈا نے ایک مرتبہ پھر قیمت میں 5 ہزار روپے لیکر 15 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا، اطلاق آج سے ہو گا۔ موٹر سائیکل اور گاڑیوں سے متعلق معلومات دینے والی ویب سائٹ پاک وہیل کی طرف سے جاری کرداہ اعداد و شمار کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 49 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 54 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 5 ہزار روپے بڑھا دی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 60 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 65 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ ہونڈا کی پرائیڈور موٹر سائیکل قیمت میں 6 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 97 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 3 ہزا ر 900 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر سی جی 125 کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 29 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ ہونڈا کی سی جی 125 ایس ای کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
ہونڈا کی سی بی 125 ایف کی قیمت میں 15 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 80 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ سی بی 150 ایف کی قیمت میں بھی 15 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قدر 4 لاکھ 58 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 73 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
ہونڈا کی سی بی 150 ایف ایس ای کی قیمت میں 15 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 77 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔