پشاور کےعلاقے نمک منڈی سے ایک سوزوکی پک اپ نمبرBD 7477 چوری ہو گئی تھی، جس کی اطلاع موٹروے پولیس کو دی گئی تھی، اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس الرٹ ہوگئی تھی، مذکورہ گاڑی کوM-1 ٹول پلازہ (اسلام آباد) پردیکھتے ہی اسے روک لیا گیا تھا، گاڑی میں موجود دو ملزمان محمد یاسین سکنہ پشاوراورمحمد افضل سکنہ پاراچنارکوگرفتارکرلیا گیا ہے، ملزمان چوری شدہ گاڑی پشاور سے راولپنڈی منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، بعد ازاں گاڑی اورملزمان مزید قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیئے گئے ہیں.

Shares: