موٹروے پولیس کی کاروائی، ایک من سے زائد چرس برآمد، کہاں منتقل کی جا رہی تھی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک من چرس برآمد کر لی، ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے
مریدکے موٹروے پولیس نے کاروائی کی، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایک من سے زائد کروڑوں روپے کی منشیات لاھور میں سپلائی کی جا رھی تھی ۔ ملزم گاڑی چھوڑکر فرار ہو گیا،
۔تھانہ کوٹ عبدالمالک کی پولیس نے منشیات قبضہ میں لے لی، دوملزم جوپشاور سے کار کے خفیہ خانوں میں چھپا کر منشیات لاھور میں سپلائی کرنے کیلئے لا رھے تھے موٹر وے پولیس پر پولیس کا ناکہ دیکھ کر کار وھیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔
پولیس نے منشیات اور گاڑی تحویل میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی.
قبل ازیں گزشتہ ماہ بھی موٹروے پولیس نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا ئی تھی،ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ،ایم ون ، چارسدہ کے قریب انسپکٹر عرفان اللہ اور ہیڈ کانسٹیبل محمد سلیمان روٹین کی پٹرولنگ کر رہے تھے اسی دوران ان کی نظر سڑک کے کنارے کھڑی ایک گاڑی LEH 1684 پر پڑی جس کی قریب موٹروے پولیس افسران مدد کی غرض سے پہنچے تو تو گاڑی میں کوئی شخص موجود نہ تھا
کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد جب کوئی نہیں پہنچا تو شک کی بنیاد پر افسران نے گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی میں سے 37 کلو چرس برآمد ہوئی گاڑی کو قبضے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی
ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ
عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ
رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف
موٹروے پولیس کی سالانہ کارکردگی پر رپورٹ جاری،کتنے بچوں کو والدین سے ملوایا؟
بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس چمکنی کو بھی واقعے کی اطلاع دی گئی اور ضروری قانونی کاروائی کرنے کے بعد منشیات اور گاڑی ڈسٹرکٹ پولیس چمکنی کے حوالے کر دی گئی ہے