fbpx

موٹرویز پر ڈرون کیمروں کے ذریعے ٹریفک مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے اسلام آباد موٹر وے پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ موٹروے پولیس کے ادارہ کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے تکہ موٹرویز پر ڈرون کیمروں کے ذریعے ٹریفک مانیٹرنگ کی جاسکے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو پرکھنے میں بھی ڈرون کیمروں کی مدد لی جائے گی۔ ڈرون کیمروں کے ذریعے ٹول پلازوں پر رش کی صورتحال کو بھی مانیٹر کیا جائے گا اور جرائم کی روک تھام میں ڈرون کا استعمال کیا جارہا ہے۔ حادثات کی وجوہات اور روک تھام کے بارے میں اور تفتیش وتحقیق میں بھی مدد حاصل ہو گی۔ باڈی وارن کیمروں کے ذریعے بہتر نتائج حاصل کئے جائیں گے۔ باڈی وارن کیمروں کے ذریعے براہ راست آفیسر اور مسافروں کی مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔ گاڑیوں میں موجود ٹریکنگ ٹیکنالوجی سے نھی استفادہ کیا جائے گا۔ پبلک سروس وہیکل انفارمیشن مینیجمینٹ سسٹم کے ذریعے حادثات کی روک تھام میں مدد حاصل ہو گی۔ جدید سسٹم کے نفاذ سے نظام عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جاسکے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.