مولانا "گھیرے” میں آ گئے، وہ سلوک کروں گا کہ دنیا یاد رکھے گی، شیخ رشید

0
35

مولانا "گھیرے” میں آ گئے، وہ سلوک کروں گا کہ دنیا یاد رکھے گی، شیخ رشید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کوسلام پیش کرتے ہیں،

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کیساتھ ظلم ہورہا ہے ،ہم کشمیریوں کی آزادی کیلئے ہمہ وقت تیارہیں ،تسلیم کرتاہوں کہ آج مہنگائی ہے مہنگائی اس لیے ہے کہ چوروں نے ملک کو لوٹا ہے ،پہلے کہا تھا یہ استعفے نہیں دیں گےاورسینیٹ الیکشن لڑیں گے،جس اسمبلی پرفضل الرحمان نے لعنت بھیجی آج اسی سے اپنے ممبرز کیلئے ووٹ مانگ رہاہے

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اگرآپ پرامن طریقے سے آئیں گے تو استقبال کریں گے،اگر قانون کو ہاتھ میں لیا توآپ سے وہ سلوک کروں گا کہ دنیا یاد رکھے گی،باچہ خان ،مفتی محمود کیساتھ وقت گزارا ہے ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا حامی ہوں،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان بچوں کے گھیرےمیں آ گئے ہیں،آصف زرداری بہت بڑے گرونکلے،اگر زرداری کےکیسزکراچی جائیں گے توکون ان کیخلاف شہادت دے گا، شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے لیکن وہ بھی کوششوں میں لگے ہیں یو ٹرن کا طعنہ دینے والوں نے اباؤٹ ٹرن لیا ہے پوری کوشش ہو گی آپ کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کریں ہم اپوزیشن کے لیے رکاوٹ نہیں بننا چاہتے،جو تم کروگے وہ ہم کریں گے، یہ پنڈی کا نعرہ ہے،مریم کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل جائے تو پی ڈی ایم ختم ہو جائے گی

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ لال حویلی کا لال چوک سے رشتہ مودی کو پتا ہے، کشمیر کی جدوجہد آزادی میں لال حویلی کا کردار ہے، راولپنڈی کشمیر کی آزادی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، عمران خان کی کوشش ہے کہ ملک کو مشکلات سے نجات دلائی جائے،

Leave a reply