مولانا کے بھائی لطف الرحمان کے اثاثوں اور ویلتھ اسٹیٹمینٹ میں مشکوک تضادات

مولانا کے بھائی لطف الرحمان کے بھی اثاثوں اور ویلتھ اسٹیٹمینٹ میں بڑے مبہم اور مشکوک تضادات منظر عام پر آئے ہیں تحقیقاتی اداروں کی طرف سے سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ لُطف الرحمٰن کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں 2021 سے 2026 کے دوران اثاثے 5 کروڑ 38 لاکھ روپے سے بڑھ کر 9 کروڑ 70 لاکھ روپے تک پہنچ گئے، اثاثوں میں تقریباً 4 کروڑ 32 لاکھ روپے کا اضافہ کیسے ہوا؟
2026 میں ظاہر کردہ مجموعی اثاثے 9 کروڑ 70 لاکھ روپے، جبکہ صرف کیش 3 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد ظاہر کیا گیا، اتنی بڑی نقد رقم کہاں سے آئی اور کہاں رکھی گئی؟ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں 2023 میں 93 لاکھ 28 ہزار روپے اور 2024 میں 96 لاکھ 18 ہزار روپے کی فارن ریمیٹنس ظاہر کی گئی، یہ رقوم کس ملک، کس ذریعے اور کس شخص کی جانب سے موصول ہوئیں؟کروڑوں روپے کی فارن ریمیٹنس ظاہر کرنے کے باوجود اس کے ذرائع، بھیجنے والوں اور متعلقہ بینکنگ ٹرانزیکشنز کی تفصیلات کا کوئی ذکر نہیں؟342 کنال زرعی اراضی کی مالیت مسلسل چھ سال سے 80 لاکھ روپے ظاہر کی گئی، کیا اتنی بڑی اراضی کی مارکیٹ ویلیو چھ سال میں بالکل تبدیل نہیں ہوئی؟ 2021 سے 2026 تک کئی جائیدادوں کی مالیت میں کوئی تبدیلی ظاہر نہیں کی گئی، کیا ان اثاثوں کی دوبارہ ویلیو ایشن کبھی کروائی گئی؟اسلام آباد کے I-8 میں زیر تعمیر پلاٹ اور مکان کی تعمیراتی لاگت 2023 میں ایک کروڑ 10 لاکھ سے بڑھا کر 2 کروڑ 10 لاکھ روپے ظاہر کی گئی، لیکن 2023 سے 2026 تک تعمیراتی لاگت میں مزید کوئی اضافہ نہیں، کیا تعمیراتی کام رک گیا تھا؟
زیر تعمیر مکان پر ہونے والے اخراجات، ٹھیکیداروں کی ادائیگیوں، تعمیراتی میٹریل اور فنڈز کے ذرائع کی مکمل تفصیلات کہاں ہیں؟زرعی آمدن 2022 میں 40 لاکھ 28 ہزار روپے، 2023 میں 35 لاکھ 6 ہزار اور 2024 میں 36 لاکھ 51 ہزار روپے ظاہر کی گئی، لیکن 2025 اور 2026 میں زرعی آمدن کا خانہ خالی کیوں ہے؟2025 میں اثاثوں میں ایک کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد اضافہ ظاہر کیا گیا، اس اضافے کے مقابلے میں آمدن کے کون سے ذرائع اور مالیاتی ریکارڈ پیش کیے گئے ہیں؟
2026 میں ذاتی اخراجات 48 لاکھ 55 ہزار روپے ظاہر کیے گئے، جبکہ تنخواہ اور AOP شیئر سمیت قابلِ ٹیکس آمدن تقریباً 42 لاکھ 66 ہزار روپے ہے، باقی اخراجات اور بچت کا مالیاتی ذریعہ کیا ہے؟50 تولہ سونا صرف ایک لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کا ظاہر کیا گیا، اتنا سستا سونا 2021 سے 2026 تک اپنی مالیت میں کوئی تبدیلی نہیں لایا؟ اس کی ویلیو ایشن کس بنیاد پر کی گئی؟34 فیصد شیئرز AJ Minerals میں صرف 10 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت ظاہر کیے گئے، کمپنی کے اصل اثاثوں، سرمایہ کاری اور کاروباری مالیت کی تفصیلات کیا ہیں؟
Dabal Mining Company میں 55 فیصد شیئرز ظاہر کیے گئے ہیں، لیکن ان کی مالیت صفر درج ہے، اکثریتی شیئر ہولڈنگ کی کوئی مالیاتی قدر کیوں ظاہر نہیں کی گئی؟Al Khalifa Foods میں ایک لاکھ روپے کے شیئرز کی مالیت 2021 میں 10 لاکھ روپے تھی، جو 2022 میں کم ہو کر صرف 50 ہزار روپے رہ گئی، اس غیر معمولی کمی کی کیا وجہ ہے؟500 کنال زرعی اراضی لیز پر حاصل کرنے کا اندراج موجود ہے، لیکن اس کی مالیت صفر ظاہر کی گئی، اس زمین سے حاصل ہونے والی آمدن اور لیز کی شرائط کیا ہیں؟
متعدد بینک اکاؤنٹس میں مسلسل بڑھتے ہوئے بیلنس ظاہر کیے گئے ہیں، کیا ان تمام اکاؤنٹس کی بینک اسٹیٹمنٹس اور رقوم کے ذرائع بھی ٹیکس حکام کو فراہم کیے گئے؟اثاثوں میں اضافے، زرعی آمدن، فارن ریمیٹنس اور تعمیراتی اخراجات کے درمیان مکمل مالیاتی مطابقت کی جانچ ضروری ہے، کیا متعلقہ دستاویزات عوام کے سامنے لائی جا سکتی ہیں؟
مزید پڑھیں





