مولانا ضیاء الرحمان کے قتل میں ملوث ملزمان سے آلہ قتل برآمد

نیٹ ورک کے گروہ کے مزید افراد کو پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے
0
39
karachi

شہر قائد کراچی میں قتل ہونےوالے مولانا ضیاء الرحمان کے قاتلوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ قاتلوں میں سے تین کا تعلق پنجاب سے ہے

ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کی ہے اور حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ضیا الرحمن کےقتل میں ملوث 2 ڈکیت گروہوں کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان میں گل شیر،حق نواز،عمیر اور یاسین شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے قتل میں استعمال کئے گئے تیس بور اور نائین ایم ایم پستول برآمد کئے گئے ہیں

ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کا کہنا تھا کہ یہ اسٹریٹ کرائم کا ایک نیٹ ورک ہے جو کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے رہے ہیں،اس نیٹ ورک کے گروہ کے مزید افراد کو پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کافی انکشافات ہیں سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کرلیا ہے،ایک کا تعلق کے پی کے اور باقی تین کا تعلق پنجاب سے ہے اس کیس میں 100سے زائد لوگوں سے تفتیش کی گئی اور 7سے زائد شہر کے مختلف مقامات میں چھاپے مارے گئے ہیں۔

واضح رہےکہ مولانا ضیاالرحمان جامعہ ابوبکر اسلامیہ کے مہتمم تھے، وہ گلستان جوہر بلاک 16 کے رہائشی تھے، انہیں 12 ستمبر کی رات پارک میں واک کے دوران قتل کیا گیاتھا، مقتول کے قتل کا مقدمہ ان کے چچا زاد بھائی عبداللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا

گونرر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا تھا کہ ہم ان شاء اللہ مولانا ضیاء الرحمان مدنی شہید رحمہ اللہ کے قاتلوں کے حوالے مکمل انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں ان شاء اللہ عنقریب انکے قاتل گرفتار کر لیے جائیں گے

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

Leave a reply