نیپال کے شہری نے 23 بار دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے نیا ریکارڈ بنادیا. باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 49 سالہ نپالی کوہ پیما کامی ریٹا شرپا کہتے ہیں کہ وہ مزید 2 مرتبہ چوٹی سر کے 25 بار دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کا ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں۔مائونٹ ایورسٹ کو تقریباً 66 سالوں میں پانچ ہزار سے زائد کوہ پیما سر کر چکے ہیں.

نیپال اور چین کے ماہرین کی ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ نئی پیمائش کے بعد ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی میں 0.84 میٹر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی انچائی 8848.86 میٹر (29 ہزار 32 فٹ) ہوگئی ہے۔ماہرین کے مطابق 15 سال پہلے کے اعدادوشمار کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی 8844.43 میٹر (29 ہزار 17 فٹ) تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی ایک سروے ٹیم ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی دوبارہ ماپنے کے لیے مئی میں نیپال پہنچی تھی۔ اور نئی پیمائش کے بعد دونوں ممالک نے بلندی ترین چوٹی کی بلندی 8848.86 میٹر (29 ہزار 32 فٹ) قرار دے دی ہے۔2005 کی پیمائش کے بعد سے چین یہ کہتا رہا تھا کہ ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی 8844.43 میٹر میٹر ہے جبکہ نیپال برطانوی نوآبادیاتی دور کے دوران سروے آف انڈیا کے ذریعہ مقرر کردہ 8844.43 میٹر کے اعداد و شمار کا استعمال کرتا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ کی نئے سرے سے پیمائش کیلئے زمینی سروے اور جی پی ایس سے مدد لی گئی تاکہ پہاڑ کی بلندی میں چند سینٹی میٹر کی بھی کسی ممکنہ تبدیلی کو ناپا جاسکے۔ نیپال کی وزارت خارجہ اور محکمہ سروے کے عہدہداروں نے اس حوالے سے بتایا کہ دونوں ممالک کے سروے کاروں نے نئی انچائی پر اتفاق کرنے کے لیے باہم مشاورت کی اور باہمی تعاون کیا۔

Shares: