31دسمبرتک استعفے جمع کروادیں،اوراگرپھربھی خان نہ ڈرا تو لوگوں کا جینا مشکل کردیں گے:مولانا کی قوم کودھمکیاں

0
45

اسلام آباد: 31دسمبرتک استعفے جمع کروادیں،اوراگرپھربھی خان نہ ڈرا تو لوگوں کا جینا مشکل کردیں گے:مولانا،مریم ،بلاول دھمکیوں پراترآئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مریم نواز اوربلاول بھٹو کے ہمرا میڈیا ٹاک کرتے ہوئے بہت بڑی دھمکی دے دی ہے ،

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے ارکان اسمبلی اپنے 31دسمبراستعفے جمع کروادیں،اوراگرپھربھی خان نہ ڈرا تو لوگوں کا جینا مشکل کردیں گے:

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آج اجلاس میں ویڈیولنک کے ذریعے نوازشریف،آصف زرداری،اخترمینگل نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پی ڈی ایم رہنماؤں نے اپنا اپنا موقف پیش کیا۔ کل سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔ جس میں لانگ مارچ کی تاریخ طے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے مریم نواز اوربلاول بھٹو کے ساتھ مل کرقوم کودھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ اگرعمران خان کواستعفوں سے بھی کوئی فرق نہ پڑا تو پھروہ پاکستانیوں کا جینا مشکل کردیں گے ،انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے اجلاس میں ملک بھر میں مظاہروں کے شیڈول طے کیا جائے گا اور پہیہ جام ہڑتال، شٹر ڈاؤن کا شیڈول بھی طے کریں گے۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 31 دسمبر تک تمام ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی اپنے استعفی اپنی اپنی پارٹیوں کو جمع کروائیں گے۔ استعفے دیں گے توپھران کی طرح استعفے واپس نہیں چاٹیں گے۔ لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا اور حکومت کیلیے آخری کیل ثابت ہوگا۔ جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو ملتان سے بھی براحشرکردیاجائیگا۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں نواز شریف نے استعفے مولانا فضل الرحمان کے پاس جمع کرانے کی تجویز پیش کر دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے خاتمہ پر مولانا فضل الرحمان استعفے سپیکر کو پیش کر دیں۔ تمام جماعتوں کی جانب سے نواز شریف کی تجویز کی حمایت کی گئی۔

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اپوزیشن کی جماعتوں نے مولانا فضل الرحمن کواستعفے جمع کرانے پراپنے اپنے تحفظات پیش کیے ہیں اورکہا کہ وہ اپنی پارٹی کے سربراہ کو تو جمع کرواسکتے ہیں لیکن انہیں مولنا پراعتبارنہیں یہ ان استعفوں کواپنی سیاست کے لیے اسعتعمال کرکے ہماری سیاست تباہ کردیں‌گے

Leave a reply