ماؤنٹ ایورسٹ پر 24 گھنٹے میں دوسری بار سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا

0
61

ماؤنٹ ایورسٹ پر 24 گھنٹے میں دوسری بار سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ پر 24 گھنٹے میں دوسری بار پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا

ایک اورپاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے ماونٹ ایورسٹ کو سر کر لیا ، اس سے قبل گزشتہ روز پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ماونٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا آج ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے سرباز خان اب تک 8 ہزار میٹر سے بلند 7 چوٹیاں سر کر چکے ہیں، وہ ایک ماہ میں 8 ہزار میٹر سے بلند 2 چوٹیاں سر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں سرباز خان نے رواں برس16 اپریل کو انا پرنا چوٹی کو سر کیا، سرباز خان انا پرنا کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ سرباز خان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ سے ہے۔

شہروز کاشف نے اپنی سمٹ کو علی سدپارہ کے نام کرنے کا اعلان کیا تھا۔ شہروز کاشف اس سے قبل سطح سمندر سے 26 ہزار 400 فٹ کی بلندی پر واقع پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک بھی سر کر چکے ہیں ۔اس وقت ان کی عمر 17برس تھی ۔ شہروز کاشف براڈ پیک پر پاکستانی پرچم لہرانے والے سب سے کم عمر کوہِ پیما ہیں۔

کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

محمد علی سدپارہ سے کہاں غلطی ہوئی؟ تاریخی سرچ آپریشن میں کیا چل رہا ہے؟ اہم معلومات

کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق

کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا،ساجد سدپارہ

محمد علی سدپارہ اور بیٹے کوکون سے اعزاز دیئے جائیں گے؟ حکومت نے اعلان کر دیا

دنیا کے سب سے خوبصورت سٹیڈیم میں پہلا کرکٹ میچ علی سدپاہ کے نام

پاکستانی کوہ پیماؤں نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی

یوم پاکستان پریڈ،کوہ پیما سدپارہ کو خراج تحسین،پاک فضائیہ، بحریہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ

پاکستانی نوجوان نے کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز حاصل کر لیا

Leave a reply